منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نبی پاکؐ نے امن، تحمل، برداشت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیا، مسائل کا حل اسوہ حسنہؐ پر عمل پیرا ہونے میں ہے:عثمان بزدار

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پی آر)ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ کا چوتھا روز، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج الحمرا آرٹس کونسل میں کیلی گرافک نمائش ”معجزہ فن“ کا افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسلامی خطاطی کے فن پارے دیکھے۔ اس موقع پر الحمرا ہال 3 کے باہر محفل سماع کا بھی انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قوالوں کی پرفارمنس کو سراہا اور قوالی کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خطاطی کے ذریعے اسمائے محمدؐ کے خوبصورت فن پاروں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کیلی گرافک نمائش میں رکھے گئے اسلامی خطاطی کے فن پاروں کو سراہا۔ کیلی گرافک نمائش میں پاکستان، ترکی اور دیگر اسلامی ممالک کے خطاط کے 350 فن پارے رکھے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کیلی گرافک نمائش اور قوالی کے شاندار انعقاد پر محکمہ اطلاعات و ثقافت اور الحمرآرٹس کونسل کی کاوش کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ہفتہ شان رحمت اللعالمینؐ صوبہ بھر میں مذہبی جوش و خروش اور عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ نبی پاک ؐ کی عظمت اور شان کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔خطاط نے دلکش فن پاروں کے ذریعے اسمائے محمدؐ کو اجاگر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ نبی پاکؐ نے امن، تحمل، برداشت، بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام دیا اور آج بھی اسوہ حسنہؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کمشنر لاہور ڈویژن، سیکرٹری اطلاعات، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا آرٹس کونسل ثمن رائے اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…