اسلام آباد(آن لائن) ملک کے بااثر طبقہ سے تعلق رکھنے والے بجلی صارفین نے 108 ارب روپے بجلی واجبات کی ادائیگی سے انکار کر دیا ہے۔ یہ واجبات حکمران طبقہ اور سیاستدان بیوروکریٹس اور تاجر اور صنعتکار طبقہ ہے۔ ملک کے تمام بڑے
شہروں اور دیہی علاقوں میں 5لاکھ 63ہزار سے زائد بجلی صارفین نے 108ارب روپے کی ادائیگی روک رکھی ہے جس سے ہر ماہ سرکلر ڈیٹ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ حکومت طاقتور طبقہ سے وصولی کی بجائے ہر ماہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کرکے غریب صارفین سے وصول کر رہی ہے۔ وزارت توانائی نے تمام ڈیلرز کو ہدایت کی ہے کہ یہ کمپنی میں 100طاقتور ڈیفالٹرز سے ریکوری کرے مثال قائم کی جائے تاکہ دیگر ڈیفالٹروں کو سبق دیا جا سکے۔ حکومت کی یہ ہدایت کے باوجود ڈیلرز نے اس حوالے سے کوئی اہم سرگرمی نہیں دکھائی بلکہ بجلی ٹیرف میں اضافہ کر دیا ہے جو غریب اور کاشتکاروں سے ریکوری کی جائیگی۔ طاقتور طبقہ بجلی کے بل بھی ادا نہیں کرتے اور نہ کنکشن منقطع کرنے کی اجازت دینے میں ان کے ساتھ حکومتی اہلکار بھی سازباز کر چکے ہیں۔