لاہور (آن لائن) سابق رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ اور موجودہ سیکرٹری قانون پنجاب بہادر علی خان پنجاب کے سب سے مہنگے سیکرٹری بن کر سامنے آئے ہیں۔ سیکرٹری قانون بہادر علی خان کو بطور سیکرٹری دی جانے والی تنخواہ اور مراعات کا کیس محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی
کو بھجوا دیا گیا ہے۔ جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ سیکرٹری قانون پنجاب کے مالیاتی اور مراعاتی پیکیج میں شامل تنخواہ اور مراعات کی وجہ سے ان کی تنخواہ چیف سیکرٹری پنجاب کی تنخواہ سے زائد ہوگئی ہے۔ مراعات کے مطابق سیکرٹری قانون پنجاب کو ساڑھے 7 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ وہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے عہدے سے ایک لاکھ روپے سے زائد پنشن بھی موصول کریں گے۔ سیکرٹری قانون کے گھر کے تمام یوٹیلٹی بلز سرکار ادا کرے گی کا ان ماہانہ میڈیکل ایک صوبائی وزیر کے ماہانہ میڈیکل کے برابر ہوگا۔