لاہور( این این آئی) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکا عالمی اعزاز، جی سی یو شعبہ ریاضی کے چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر مجا ہد عباس ، پروفیسر رفیع چیئر ڈاکٹر محمد زکاء اللہ اور سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سٹڈی سنٹر کے ڈاکٹر عبدالستار نظامی کا نام دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل ۔دنیا کے بہترین محققین کی فہرست سٹینفورڈ یونیورسٹی کیلفورنیا نے جاری کی۔بہترین محققین
کی عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اصغرزیدی نے شاندار بین الاقوامی کامیابی پرپروفیسر ڈاکٹر مجا ہد عباس ، پروفیسر محمد زکاء اللہ اور عبدالستارنظامی کو مبارکباددی ۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں جی سی یو کے تین پروفیسرز شامل ہو نا اعزاز کی بات ہے ۔