اسلام آباد (این این آئی) حکومت کی کفایت شعاری پالیسی دو سال بعد نرم،تمام وزارتوں کو اجلاسوں میں ریفریشمنٹ کی اجازت مل گئی۔ دستاویز کے مطابق وزارت خزانہ نے اجلاسوں میں ریفرشمنٹ شروع کرنے
کا خط بھجوا دیا۔ دستاویز کے مطابق ہر وزارت کو پچاس روپے فی فرد کے لئے ریفریشمنٹ کی اجازت ہو گی۔دستاویز کے مطابق پچاس روپے سے زائد کا ریفریشمنٹ فنڈ وزارت خزانہ سے نہیں ملے گا۔