منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پرانے بخار،جذام،برص سمیت تمام موذی بیماریو ں کا علاج ،بس اس شہر میں جائیں اور یہاں کی مٹی کو پانی میں گھول کر پی لیں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مدینہ کی مٹی میں شفا ہے ، اکثر احادیث آپ کی نظروں سے گزری ہونگی جن میں نبی کریم ﷺ کا یہ جملہ موجود ہے۔ آپ ؐ کو مدینہ شہر کے ساتھ ساتھ وہاں کی مٹی بھی بہت عزیز تھی ، حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلویؒ اپنی کتاب جذب القلوب الی دیار محبوب میں لکھتے ہیں کہ آپﷺ کے چہرہ انور پر مدینہ منورہ کا غبار پڑ جاتا تو اسے صاف نہیں فرماتےتھے۔

حق تعالیٰ نے اس پاک شہر کی خاک اور وہاں کے میوہ جات میں تاثیر شفاف رکھ دی ہے۔ اکثر احادیث میں آتا ہے کہ مدینہ منورہ کیغبار ہر قسم کے مرض کی شفا ہے۔ بعض دوسرے طریقے سے منقول ہے کہ مدینہ منور کی غبار میں جذام اور برص کی شفا ہے۔ آنحضرت ﷺ نے اپنے بعض صحابہ کرامﷺ کو حکم فرمایا تھا کہ وہ بخار کا علاج مدینہ منورہ کی خاک پاک سے کریں۔ چنانچہ صرف مدینہ میں اس حکم پر عمل ہوتا رہا بلکہ اس خاک پاک کو بطور دوا لے جانے کے سلسلے میں کتنے ہی آثار منقول ہیں۔حضرت شیخ مجدد الدین فیروز آبادیؒ کا بیان ہے کہ میں نے خود اس کا تجربہ کیا ہے کہ میرا ایک خدمت گار مسلسل ایک سال تک بخار کے مرض میں مبتلا تھا۔ میں نے مدینہ کی وہ تھوڑی سے خاک پاک پانی میں گھول کر اس خدمت گار کو پلادی اور وہ اسی دن صحت یاب ہو گیا۔ حضرت شیخ عبدالحق فرماتے ہیں کہ انہیں ایک مرض لاحق ہو گیا تھا جس کے بارے میں اطبا کا متفقہ فیصلہ تھا کہ اس کا آخری درجہ موت ہے اور اب صحت دشوار ہے۔ میں نے اس خاک پاک سے علاج کیا اور تھوڑے ہی دنوں میں بہت آسانی سے صحت حاصل ہو گئی۔مدینہ شریف سے ہر مسلمان دلی لگائو رکھتا ہے ، آپ بھی جب نبی ؐ کے شہر جائیں تو سنت رسولؐ ادا کرتے ہوئے مدینہ شریف سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار ضرور کریں۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…