اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

گلگت بلتستان میں صرف شیرکی آوازیں آرہی تھیں لیکن ۔۔ 8 سیٹوں پر جیت کی مبارکباد عمران خان کو نہیں بلکہ سلیکٹرز کو دیتے ہیں ،مریم نواز شریف نے حکومت پر تنقید کے نشتر برسا دیے

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) مریم نواز نے کہا ہے کہ جب تک جعلی حکومت ہے یہ ملک نہیں چل سکتا۔مانسہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےپاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ جب تک جعلی حکومت ہے مہنگائی کم نہیں ہوسکتی، جب تک جعلی حکومت ہےغریب کو دوائی نہیں مل سکتی، جب تک جعلی حکومت ہےآٹے اور چینی کی

چوری نہیں رکے گی۔نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج پتہ چل گیا ہزارہ نواز شریف کا تھا، ہے اور رہے گا۔ ہزارہ کے ساتھ مسلم لیگ ن کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ نوازشریف نے ہمیشہ ہزارہ کے ساتھ رشتہ نبھایا۔نوازشریف نے ہزارہ والوں سے کیے گئے وعدے پورے کیے۔ نوازشریف نے ہزارہ موٹروے کا وعدہ پورا کیا۔مریم نواز نے کہا کہ کارکنان بتائیں نوازشریف کا پاکستان اچھا تھا یا اس ووٹ چور کا؟ ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا لیکن کسی کو ایک نوکری بھی نہیں ملی۔ نواز شریف کوعوام سے وعدے پورے کرنے کی سزا مل رہی ہے۔انہوں کہا کہ گلگت بلتستان میں لوگ نوازشریف کی حمایت میں باہر نکلے۔ گلگت بلتستان الیکشن کے جعلی نتائج کو ماننے کے لیے کوئی تیار نہیں ہے۔ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے باوجود اس کو نہیں جتوایا جاسکا۔مریم نواز نے کہا کہ جی بی میں ان کو جو سیٹیں ملیں وہ بھی ن لیگ کے توڑے گئے لوگ ہیں۔ یہ نوازشریف کا بیانیہ ہی تھا کہ آپ کو گلگت بلتستان میں واضح مینڈیٹ نہیں ملا۔ یہ روایت ہے جس پارٹی کی وفاق میں حکومت ہوتی ہے وہی جی بی میں حکومت بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے پی پی کو جی بی میں 14، مسلم لیگ ن کو 16 سیٹیں ملی تھیں۔ اب آپ کو گلگت بلتستان میں صرف 8 سیٹیں ملیں۔ اب یہ دھاندلی کر کے بھی نہیں جیت سکتے۔8 سیٹوں کی جیت کی مبارکباد عمران خان کو نہیں بلکہ سلیکٹرز کو دیتے ہیں۔ آپ نے باقی پاکستان کو کیا دیا کہ گلگت بلتستان والوں کو دیتے۔ لوگوں نے نوازشریف کا بیانیہ سمجھ بھی لیا اور اپنا بھی لیا۔ نوازشریف ضرور واپس آئیں گے اور چوتھی بار وزیراعظم بنیں گے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…