لاہور (آن لائن) لیسکو نے تھانہ نولکھا کو 1کروڑ 4 لاکھ روپے مالیت کا بجلی کا بل بھیج دیا ہے۔ بل وصول کرتے ہی تھانہ نولکھا کے پولیس افسران ہواس باختہ ہوگئے اور انہوں نے بل کے بارے میں فوری طور پر اعلیٰ پولیس حکام کو آگاہ کیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تھانہ نولکھا کے بھیجے گئے ایک ماہ کے بجلی کے بل میں 74 لاکھ روپے
بقایا جات اور 29 لاکھ روپے ایک ماہ کرنٹ بل ظاہر کیا گیا ہے لیسکو نے تھانہ نولکھا کو بل جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 نومبر جاری کی ہے اور واضح کیا ہے کہ اگر مقرر تاریخ تک بل جمع نہ کروایا گیا تو نہ صرف تھانے کی بجلی کا کنکشن منقطع کردیا جائے بلکہ تھانے کو بھاری جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔ (شعیب عزیز)