ساہیوال(آن لائن) پولیس چوکی کوٹ خادم علی شاہ روڈ چک85۔سکس۔آر میں سعودی عرب پلٹ محمد الیاس کے گھر نقب زنی کی ورادات ۔ نقب زن21کروڑ روپے مالیت کا سونا ،ریال اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔واقعات کے مطابق سعودی عرب پلٹ محمد الیاس اور اس کے بچے زین،شاہ زیب اور اہل خانہ لاہور
ایک شادی کی تقریب میں شر کت کے لئے گئے ہوئے تھے کہ رات نا معلوم نقب زن گھر میں دا خل ہو گئے اور چار دیواری پر حفاظتی آہنی تاریں کاٹ دیں اور گھر میں دا خل ہو کر22کلو سونا ،دیگر زیورات ،ریال اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔پولیس فرید ٹائون نے مو قع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔