منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کے پانچ بڑے شہروں میں بلندو بالا عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت دید ی گئی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ایسوسی ایشن آف بلڈرزاینڈ ڈیولپرز(آباد)کو ملک کے 5 بڑے شہروں میں بلند و بالا عمارتوں کی تعمیرات کی اجازت مل گئی ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کمیٹی برائے ہائی رائز بلڈنگ حسن بخشی نے کہا کہ

کراچی سمیت ملک کے 5 بڑے شہروں میں 300 فٹ سے اونچی عمارتیں تعمیر کرنے کی اجازت مل گئی۔انہوں نے کہا کہ ڈیولپرز کے وفد نے اونچی عمارات کی تعمیرات کے معاملے کو وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں اٹھایا تھا۔۔وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 300 فٹ سے اونچی عمارتیں بنانے کی  اجازت دی جائے گی۔انہوں نے بتایاکہ  وزیراعظم نے اس حوالے سے اجازت دے دی ہے اور سمری کابینہ اجلاس میں منظوری کیلئے بھیج دی گئی۔۔ منظوری کے بعد ہائی اسٹینڈرڈ ملٹی اسٹوریج عمارتیں کراچی، لاہور،فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں بنائی جاسکیں گی۔انہوں نے کہا کہ بلند عمارتوں کی تعمیر سے متعلق اب سول ایوی ایشن اور پاکستان ایئر فورس سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ دونوں اداروں نے تحریری طور پر وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔ ائیرپورٹ کی چھ کلومیٹر کی حدود سے باہر ان عمارتوں کی تعمیر کی اجازت ہوگی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…