منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

کسی صورت ہالز بند نہیں کریں گے، شادی ہال اونرز ایسوسی ایشن نے حتمی فیصلہ سنا دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی( آن لائن )شادی ہال اونر ایسوسی ایشن نے 20 نومبر کو ہالز بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے شادی ہال اونر ایسوسی ایشن نے بیس نومبر کو ہالز بند نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔شادی ہالز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ 6 ماہ تک شادی ہال بند رہے۔ لاکھوں افراد کا روزگار شادی ہالز سے جڑا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ

لاکھوں روپے ایڈوانس وصول کر چکے ہیں، تمام ایس او پیز کو فالو کر رہے ہیں اور مزید بھی کریں گے لیکن ہال بند نہیں ہو سکتے۔ہالز کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت 20نومبر کو شادی ہالز بند کرنے کی بجائے ایس او پیز کی پالیسی واضح کرے ،میرج ہالز سے وابستہ 50صنعتیں شدید متاثر ہونگی ،لاکھوں افراد بے روزگار ہوجائیں گے۔ملک بھر میں شادی ہالز کے مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر 20نومبر کو شادی ہالز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسکی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔شادی ہالز مالکان نے پہلے بہت مشکل وقت گزارا ہے ،ہزاروں ملازمین کی تنخواہیں ذاتی گرہ سے ادا کی گئی تھی۔ہشادی ہالز مالکان سے وابستہ ہزاروں ملازمین کا چولہا ٹھنڈ ا پڑ جائے گا۔ حکومت اس حوالے اپنے فیصلے پر غور وغوض کرئے 20نومبر کو شادی ہالز بند کرنے کی بجائے حکومت ایس او پیز کی پالیسی واضح کرئے تاکہ ہزاروں افراد کا چولہا ٹھنڈا نہ پڑے۔واضح رہے کہ شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کا فیصلہ عدالت میں بھی چیلنج کیا جا چکا ہے۔ شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کیخلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے این سی او سی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس اسلام اباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس پر سماعت کی۔ درخواست گزار مختار عباس اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

وکیل مختار عباس نے کہاکہ این سی او سی کے نوٹیفیکیشن کا کوئی قانونی جواز نہیں۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہاکہ سیاسی جماعتیں بڑے بڑے جلسے کررہی ہے۔ عدالت نے کہاکہ کیا ان جلسوں سے کرونا نہیں پھیل رہا ،عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت کو 18 نومبر تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…