گلگت (مانیٹرنگ ڈیسک ) گلگت بلتستان سیاسی پارہ اپنے عروجوں پر ہے ، ہر سیاسی جماعت ووٹروں کو متاثرہ کرنے کیلئے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہے ۔ انتخابات کے پیش نظر 16نومبر تک چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کی طرف سے
نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے کہ 15نومبر 2020ءکوگلگت بلتستان الیکشن کا انعقاد ہو گا ، پولنگ کےروز عوام حلقوں میں اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ پول کریں گے ۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسی تناظر میں شہری اپنے علاقوں میں پہنچیں گے تاکہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔ اس لئے سرکاری ملازمین کیلئے ناممکن ہے کہ وہ الیکشن کے روز ووٹ کاسٹ کرکے واپس اپنی ڈیوٹی پر پہنچ سکیں، اس لئے ان کی سہولت سور صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پورے گلگت بلتستان میں ہفتہ 14 نومبر سے پیر 16 نومبر تک عام تعطیل ہو گی ۔