ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

حکومت خود جلسے کررہی ہے اور شادی ہالز کے ساتھ دوہرا معیار، کیوں؟چیف جسٹس کے ریمارکس

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد ہائی کورٹ نے انڈور ہال میں شادی پر پابندی کیس میں نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مجاز افسر کو18 نومبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ حکومت خود جلسے کررہی ہے اور یہاں مارکیز کے ساتھ دوہرا معیار اپنایا جارہا ہے۔جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس

اطہر من اللہ نے کورونا کی وجہ سے انڈور ہال میں شادی پر پابندی کے حکم کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے مارکیز سے متعلق حکومت کا دھرا معیار کی وضاحت مانگ لی ہے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اگر کسی شادی میں کورونا پھیل جائے تو عدالت اس کی ذ مہ داری نہیں لے سکتی حکومت سے یہ ضرور پوچھ لیتے ہیں کہ مارکیز کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں رکھا جا رہا ہے،حکومت نے ادھر پابندی لگائی اور خود جلسے کر رہی ہے۔ اس موقع پر وکیل صفائی سردار تیمور اسلم نے عدالت کو بتایا کہ این سی او سی نے چھ نومبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا کہ 20 نومبر سے انڈور ہال میں شادی کی اجازت نہیں ہو گی پالیسی معاملات میں عدالت مداخلت نہیں کر رہی ہم بھی یہی چاہتے ہیں لیکن جو فیصلہ کرنا ہے اس کے پراسس میں ہماری رائے بھی شامل ہونی چاہیے،حافظ آباد، گلگت مختلف جگہوں پر حکومت اپوزیشن کے جلسے جا ری ہیں پالیسی بنائیں لیکن دس ہزار لوگوں کو بے روزگار تو نہ کریں وزیراعظم کہتے ہیں ہم معیشت کے پہیے کو نہیں روکیں گے لیکن مارکیز کے خلاف کیوں ایسا ہورہا ہے،اگر کوئی مارکی کسی ضابطہ اخلاق کی پابندی نہ کر رہی ہو تو اس کو بے شک بند کردیں۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب آپ دوسروں پر بھی پابندی لگوائیں گے۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے 18 نومبر تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…