کراچی (این این آئی)ایک ماہ میں گاڑیوں کی فروخت میں 25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان آٹو موٹیو مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے مطابق اکتوبر میں تقریبا 12 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچرز ایسو سی ایشن کے جاری اعداد شمار کے مطابق
اکتوبر 2020 میں گاڑیوں کی فروخت 25 فیصد اضافے سے 11 ہزار 997 رہی جبکہ گذشتہ سال اکتوبر میں 9 ہزار 566 گاڑیاں فروخت ہوئیں تھی۔ دوسری جانب رواں مالی سال جولائی سے اکتوبر کے دوران گاڑیوں کی فروخت 8 فیصد اضافے سے 43 ہزار 865 رہی۔اکتوبر میں ٹرکوں کی فروخت 34 فیصد اضافے سے 321 اور ٹریکٹرز کی فروخت 57 فیصد اضافے سے 4 ہزار 82 ریکارڈ کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق کم شرح سود کے باعث عوام کی جانب جانب سے گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ اگر معاشی حالات میں بتدریج بہتری آتی رہی تو گاڑیوں کی فروخت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔