قلندرز پی ایس ایل کا ٹائٹل ضرور جیتیں گے، کپتان سہیل اختر کا عزم

11  ‬‮نومبر‬‮  2020

لاہور (این این آئی)لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا ہے کہ وہ پرامید ہیں کہ اس بار قلندرز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ٹائٹل ضرور جیتیں گے اور شاندار کارکردگی دکھاکر کورونا وائرس وبا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز اور اس سے متاثرہ افراد کو خراج

تحسین پیش کریں گے۔ایک انٹرویومیں سہیل اختر نے کہا کہ 14 نومبر سے شروع ہونے والے پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے لاہور کے قلندرز کراچی میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں، ٹیم ایک بار پھر متحد ہوکر میدان میں اترے گی۔انہوںنے کہاکہ وہ ان مقابلوں کے لیے کافی پرجوش اور پرامید ہیں کیوں کہ جس طرح کا ٹیم کامبی نیشن بن چکا ہے، وہ یہ ٹائٹل ضرور جیتیں گے۔ایک سوال پر سہیل اختر نے کہا کہ وہ میدان میں شائقین کی کمی محسوس کریں گے کیوں کہ لاہور قلندرز کی سب سے بڑی طاقت ٹیم کے فینز ہیں تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی فینز لاہور قلندرز کی سپورٹ جاری رکھیں گے۔ سہیل اختر نے فینز سے وعدہ کیا کہ لاہور کی ٹیم اس بار ان کو مایوس نہیں کرے گی اور ٹائٹل ضرور جیتے گی۔ایک سوال پر جارح مزاج بیٹسمین نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پلے آفس میں بڑی اننگز کھیل کر لاہور قلندرز کو سرخرو کرانے میں اپنا کردا رادا کریں۔انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کی وجہ سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس دوران پاکستانی ڈاکٹرز نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر لوگوں کی مدد کی، لاہور قلندرز کی کوشش ہوگی کہ وہ پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں اپنی پرفارمنس سے ان تمام افراد کاکو خراح تحسین پیش کریں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…