اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کاروباری ہفتے کے پہلے روزانٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 17 پیسے کمی ہو گئی جس کے بعد ڈالر 159 روپے کی سطح سے بھی نیچے آ گیاہے ، اس وقت انٹر بینک میں ڈالر 158 روپے 92 پیسے کا فروخت ہو رہاہے ، دو ماہ 10 روزکے دوران ڈالر 9 روپے 51 پیسے سستا ہو چکا ہے ۔دوسری جانب سٹاک
ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر معمولی کمی ہوئی ہے،جب کاروبار شروع ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 731 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری ہوئی اور انڈیکس 40 ہزار 943 پوائنٹس پر پہنچ گیا لیکن جلد ہی کمی ہونا شروع ہو گئی ، اس وقت 100 انڈیکس 6 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 725 پوائنٹس پر آ گیا۔