جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

کشمیریوں کی تحریک آزادی کیخلاف داعش کو متحرک کرنے کا بھارتی منصوبہ

datetime 6  جولائی  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں دہشتگردی کیخلاف بنایا گیا نیشنل ایکشن پلان خود خطرے میں ہے۔نجی ٹی کے پروگرام میں میزبان نے اس ضمن میں تیونس جیسی نوعمر جمہوریت کاحوالہ دیا، جہاں دہشتگردی کے ایک واقعے کے بعد پولیس ،رینجرزاورفوج کودہشتگردی کے قلع قمع کرنے کیلئے خصوصی اختیارات دے دیئے گئے۔ انھوں نے کشمیرکے حوالے سے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیرکو نقصان پہنچانے کیلئے وہاں داعش کو متحرک کررہا ہے تاہم اسے ناکامی ہوگی۔ بھارت کے سرکاری اہلکاروں نے اعتراف کیا کہ کشمیری قیادت خریدنے میںکی گئی سرمایہ کاری ضائع ہوگئی اور وہاں پاکستانی جھنڈے لہراتے رہے۔ بھارت کو پاکستان کیخلاف بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو استعمال کرنے میں بھی ناکامی ہوئی۔ بی ایل اے کے کچھ کمانڈر یورپ بھاگ گئے ہیں جبکہ ٹی ٹی پی کے کافی کمانڈر مارے گئے ہیں
مزیدپڑھیے:ہماری جاسوسی کرتے ہو،بہت ہوگئی۔۔۔جرمنی امریکہ پرغضبناک

جبکہ باقی کچھ بھی مارے جائیں گے۔تجزیہ کار نے کارگل کے دو نشان حیدر شہیدوں کیپٹن کرنل شیر خان اور نائیک لالک جان کی برسی پر ان کی شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کمانڈر نے شیر خان کا جسد خاکی پاک فوج کے حوالے کرتے ہوئے نوٹ لکھا کہ اس سپاہی کو بے مثال بہادری دکھانے پر ایوارڈ دیا جائے۔ نائیک لالک جان نے کارگل کے محاذ پر سب سے بڑا بھارتی بنکر اس وقت اڑایا جب ان کا ہاتھ پہلے ہی زخمی تھا اور منع کرنے کے باوجود آپریشن مکمل کیا اور سینے پرگولیاں کھا کرجام شہادت نوش کیا۔میزبان نے بتایاکہ بھارتی اداکار سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی جان عید پر سندھ میں ریلیزکرنے کیلئے 13جولائی کوصوبائی سنسربورڈ کا اجلاس ہونے والا ہے۔اسے یہ فلم یہاں دکھانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے کیونکہ اس میں پاکستان کیخلاف روایتی جملہ بازی شامل ہے کہ آئی ایس آئی کشمیر میں شیطانی کام کرنے والی ہے۔ روس اور چین بھی ہالی ووڈکی فلموں میں سے اپنے خلاف مناظر نکلوا دیتے ہیں۔ سعودی عرب میں زید حامد کی گرفتاری کے متعلق کہا کہ سوشل میڈیا پر غصہ نکالنے اور گالیاں دینے سے معاملہ خراب ہوگا۔
مزیدپڑھیے:کراچی میں جرائم کی سرپرستی کرنے والے پولیس افسران کے نام جاری

زید حامد کے پاکستان نواز خیالات کی حمایت کے علاوہ سعودی حکومت سے مثبت انداز میں رابطہ کیا جائے۔ اس ضمن میں لارڈ نذیر کی پیروی کی جائے۔ جنہوں نے لندن میں سعودی سفیرکوخط لکھ کر شائستگی سے اپنا موقف بیان کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…