جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

اسلام آباد،دامن کوہ کے جنگل میں 3غیر ملکی خواتین کیساتھ آبرو ریزی کی کوشش

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے معروف پکنک پوائنٹ دامن کوہ کے قریب جنگل میں 3 غیر ملکی خواتین کے ساتھ آبرو ریزی کی کوشش ۔ نجی ٹی وی24نیوز کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں سناری کے قریب سے دو غیر ملکی خواتین ملیں

جن کاتعلق ترکی اور ناروے سے ہے۔جب کہ تیسری غیر ملکی خاتون تلہار کے قریب سے ملی۔پولیس نے تینوں متاثرہ خواتین کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے۔خواتین نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں بتایا ہے کہ تین افراد نے ہمارے ساتھ آبرو ریزی کی کوشش کی، نامعلوم افراد نے ہمارے ہینڈ بیگ بھی چھیننے کی کوشش کی تاہم انہوں نے بھرپور مزاحمت کی اور وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گئیں،اس دوران ایک خاتون کو معمولی چوٹیں بھی آئیں۔خواتین نے خود کو بچانے کے لیے جنگل میں کئی کلومیٹر تک سفر کیا کیونکہ وہ راستہ بھول گئی تھیں،چونکہ خواتین کا تعلق دوسرے ملک سے تھا اس لیے وہ مارگلہ ہلز کے راستوں سے بھی ناواقف تھیں۔خواتین کا کہنا ہے جب وہ خود کو بچانے کے لیے بھاگ رہی تھیں تو ملزمان ان کا پیچھا کرتے رہے۔معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا اور ملزمان کی تلاش کیلئے سراغ رساں کتوں کی مدد لی گئی ہے تاحال کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…