بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

میرے پاس 6لاکھ امریکی ڈالرز ہیں جو آپ کو پاکستان بھجوا رہی ہوں ، امریکی دو شیزہ نے پاکستانی شہری کی عمر بھر کی کمائی لوٹ لی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )فیس بک پر امریکی دو شیزہ نے پاکستانی شہری کو لوٹ لیا ، امریکی دوشیز ہ نے کہا کہ میرے پاس 6لاکھ امریکی ڈالر کی رقم ہے جو میں آپ کو پاکستان بجھوانا چاہتی ہوں ، آپ کسٹم ڈیوٹی انتیس لاکھ پچاس ہزار (2950000 )بھیج دو ، پاکستانی شہری نے جب کسٹم ڈیوٹی ادا کی تو امریکی دو شیزہ رفو چکر ہو گئی ، پاکستانی شہر ی نے ایف آئی اے سے شکایت کی

تو پتہ چلا کہ یہ ایک پاکستانی گروہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کی مشہور ویب سائٹ فیس بک کے ذریعے دھوکہ دہی، چیٹنگ اور فراڈ کرتے ہوئے اور خود کو امریکن سپیشل فورس کی فی میل افسر ظاہر کرنے والا بین الاقوامی گینگ گرفتار کرلیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سائبر کرائم شریب احمد ہارون کے مطابق بھکر کے رہائشی شریف کو ملزمان نے کہا کہ ہمارے پاس 6 لاکھ امریکی ڈالرز ہیں جو آپ کو بذریعہ پارسل اسلام آباد پاکستان بھجوا رہی ہوں۔ بعد ازاں کسٹم ڈیوٹی کی مد میں مدعی سے مختلف اوقات میں مختلف پاکستانی بنک اکاونٹز میں 29, 50, 000 روپے منگوا لیے گئے. متاثرہ کی نشاندہی پر اسلام آباد E-11 سیکٹر میں چھاپہ مار کر ملزمان سکندر علی (پاکستانی)، رابرٹ (پاکستانی)، برائٹ/(پاکستانی)، چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13, 14, 16Peca-2016, 109, 419, 420, 468, 471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے، ملزمان سکندر علی (پاکستانی)رابرٹ (پاکستانی) برائٹ/(پاکستانی) چارلس (نائیجیرین) کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر دفعہ 13, 14, 16Peca-2016, 109, 419, 420, 468, 471 PPC درج کیا گیا ہے. ملزمان کی مزید تفتیش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…