کراچی(نیوزڈیسک)سندھ میں بڑے پیمانے پر کی گئی کرپشن کا پیسہ کرپٹ شخصیات کو بیرون ملک فرار کرانے میں استعمال ہورہا ہے جس کی وجہ سے تحقیقاتی اداروں کو مطلوب ملزموں کی گرفتاری میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ کالی بھیڑوں کی مدد سے کرپشن میں ملوث بڑے بڑے مگر مچھ پیسہ کھلا کر مختلف راستوں سے ملک سے فرار ہورہے ہیں۔ کراچی میں جاری آپریشن کے دوران کرپٹ افسران اور ان سے پہلے دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، منی لانڈرنگ اور گینگ وار میں ملوث بڑے بڑے کردار بھی پاکستان سے فرار ہوکر دوسرے ملکوں میں پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کچھ دوسرے ملکوں میں پکڑے یا مارے گئے لیکن پاکستان سے فرار کرانے میں مختلف اہم اداروں کی کالی بھیڑوں نے بھاری رشوت لے کر اپنا کردار ادا کیا۔ سندھ میں 230 ارب روپے کے کالے دھن اور بڑے پیمانے پر کرپشن میں ملوث بااثر اور طاقتور شخصیات کے گرد گھیرا تنگ ہونے کا اعلان ہوتے ہی بڑے بڑے مگرمچھ بیرون ملک فرار ہو گئے۔ تحقیقاتی ادارے منظور قادر کاکا، نثار مورائی سمیت اہم مطلوب شخصیات کا راستہ نہ روک سکے۔ منظور قادر کاکا گلگت سے چین کے راستے کینیڈا چلا گیا۔ نثار مورائی خلیجی ریاست چلا گیا۔ محکمہ فشریز لائیو اسٹاک کا سابق سیکرٹری لئیق میمن جو بڑے غبن میں ملوث ہے وہ پہلے ہی بیرون ملک بیٹھا ہے۔ سابق سیکرٹری کوآپریٹو سمیت مختلف محکموں میں کرپشن میں ملوث بااثر افسران کی بڑی تعداد دفاتر اور گھروں سے غائب ہے۔ لیاری گینگ وار کا اہم کردار عذیر بلوچ بھی آپریشن کے دوران پاکستان سے باہر جانے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ بابا لاڈلہ کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے غیر مصدقہ رپورٹ دیتے ہیں کہ وہ پاکستان ایران کے بارڈر پر مارا جاچکا ہے جبکہ اس کے حامی دعوی کرتے ہیں وہ زندہ ہے۔ تحقیقاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق صرف عذیر بلوچ کو پاکستان واپس لانے کی کوشش کی گئی، دیگر مطلوب افراد کو پاکستان واپس لانے کے حوالے سے تاحال کوئی ٹھوس اقدامات حکومتی سطح پر نہیں کئے گئے۔ دریں اثنا کراچی میں دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ، گینگ وار منشیات فروشی، اسلحہ کی فراہمی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث افراد کو منظم طریقے سے یورپی اور افریقی ممالک کے ویزے فراہم کرنے کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کے دوران اس نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔ تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے ان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے لئے افریقی ملکوں سے بھی جرائم پیشہ افراد کو بھیجا جاتا تھا اور کراچی میں ان کو مکمل تحفظ اور سہولیات پہنچائی جاتی تھیں۔
دہشت گردی -منی لانڈرنگ، گینگ وار ،بڑے بڑے مگرمچھ بیرون ملک فرار
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘
-
وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو ...
-
کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
-
سونے کی پھر اونچی اڑان، ایک ہفتے میں فی تولہ قیمت میں 12 ہزار سے ...
-
بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر ...
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور ...
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے ...
-
کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
-
پریا نے کرشمہ کی خوشگوار شادی تباہ کی، سنجے کپور کی بہن کا الزام
-
ایران، اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 6عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے ...
-
گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری، دلکش نظارے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘
-
وفاقی حکومت کا پنشن سے متعلق بڑا اقدام، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم لاگو کردی
-
کراچی پر حملہ کرسکتے ہیں،بھارتی وزیردفاع راج ناتھ کی گیدڑ بھپکی
-
سونے کی پھر اونچی اڑان، ایک ہفتے میں فی تولہ قیمت میں 12 ہزار سے زائد کا اضافہ
-
بھارت کو ہینڈل کرنا جانتے ہیں، بھارت کی طبیعت دوبارہ ٹھیک کرنی پڑی تو کر دیں گے: سکیورٹی ذرائع
-
راولپنڈی، 70 سالہ بزرگ ہنی ٹریپ کا شکار، ایک کروڑ روپے اور آئی فونز بطور تاوان طلب
-
غیرت کے نام پر 7 افراد کو قتل کرنے والے مجرم کو 7 بار سزائے موت دینے کا فیصلہ
-
کریڈٹ کارڈ سے خریداری کرنے والے نان فائلرز ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے
-
پریا نے کرشمہ کی خوشگوار شادی تباہ کی، سنجے کپور کی بہن کا الزام
-
ایران، اسرائیل سے تعلق کے الزام میں 6عسکریت پسندوں کو پھانسی دے دی گئی
-
رکاوٹوں کے باوجود پاکستان آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل کرنے کیلئے تیار
-
گلگت بلتستان اور مانسہرہ کے سیاحتی علاقوں میں موسم کی پہلی برف باری، دلکش نظارے
-
آزاد کشمیر حکومت 15 دن کے اندر صحت کارڈ کیلئے فنڈز جاری کرے گی،وزراء اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیا...