جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

محمد بن سلمان کی بھارت میں ایک بار پھر بڑی انویسٹمنٹ ‎

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کے سرکاری سرمایہ کاری فنڈ (پی آئی ایف)نے بھارت کی ریلائنس ریٹیل وینچورز لمیٹڈ کے 204 فی صد حصص خرید کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس نے بھارتی فرم کے یہ حصص ایک ارب 30 کروڑ ڈالر میں خرید کیے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ریلائنس ریٹیل وینچورز تیل سے ٹیلی مواصلات تک مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والے بھارت کے

بڑے گروپ ریلائنس کی تھوک پرچون کا کاروبار کرنے والی شاخ ہے۔یہ گذشتہ کئی مہینوں سے غیرملکی سرمایہ کاری کے حصول کے لیے کوشاں تھی۔سعودی سرمایہ کاری فنڈ نے اس میں سرمایہ کاری سے قبل ریلائنس کی ڈیجٹیل خدمات فراہم کرنے والی فرم جیو پلیٹ فارمز کے جون میں 232 فی صد حصص خرید کیے تھے۔سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور سعودی آرامکو کے چیئرمین یاسرالرمیان نے ایک بیان میں کہا  کہ ہم ریلائنس انڈسٹریز کے ساتھ اپنی پراعتماد شراکت داری کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں۔یہ بھارت میں بعض سب سے پرکشش کاروباری شعبوں میں قائدانہ کردار ادا کررہی ہے۔ یہ سودا پی آئی ایف کے دنیا بھر میں جدید کاروباروں میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے عزم کا بھی مظہر ہے۔پی آئی ایف کو سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے پیش کردہ ویژن 2030 میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ سعودی عرب اس فنڈ کے ذریعے اندرون اور بیرون ملک بڑے کاروباری منصوبوں میں بھاری سرمایہ کاری کررہا ہے تا کہ تیل کی دولت پر انحصار کم کرکے آمدن کے دوسرے ذرائع پیدا کیے جاسکیں اور قومی معیشت کو متنوع بنایا جاسکے۔ریلائنس انڈسٹریز ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی ملکیتی ہے۔وہ دوسری فرموں سے آن لائن مسابقتی کاروبار کے لیے مزید سرمائے کے حصول کے لیے کوشاں ہے۔ریلائنس کا اس وقت بھارت میں والمارٹ کی فلپ کارٹ اور امازون کی بھارتی شاخ سے مقابلہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…