پشاور(آن لائن)ایرانی کرنسی کے گرنے اور لاک ڈاؤن کے باعث پستہ، چلغوزہ، کجھور،بادام، انجیر کی قیمتوں میں 4ہزار روپے فی کلو تک کی کمی آ گئی ہے مہنگائی کے باعث ڈرائی فروٹ کی خرید وفروخت نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ سمگلنگ کے
باعث کاجو کی قیمت میں پانچ سو روپے فی کلو کے اضافہ کے باعث 1700سے بڑھ کر 2200روپے ہو گیا ہے ایرانی کرنسی گرنے سے پستہ 1800روپے سے کم ہو کر 1400روپے تک پہنچ گیا ہے چلغوزہ 8ہزار روپے سے 4ہزار روپے فی کلو، کابلی بادام 1ہزار روپے سے کم ہو کر 700روپے، انجیر پہلی درجہ کی 1500روپے سے کم ہو کر 800روپے،دوسرے درجہ کے 1ہزار سے کم ہو کر 400روپے، ایرانی کجھور 300روپے سے 200روپے فی کلو تک آ گئی ہے ڈرائی فروٹ کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اس کا کاروبار ماندپڑا ہوا ہے ہشتنگری، اشرف روڈ، پیپل منڈی، صدر، یونیورسٹی روڈ، حاجی کیمپ اڈہ، حیات آباد سمیت مختلف مقامات پر ڈرائی فروٹ کے کاروبار رواں سال نہ ہونے کے برابر ہے۔