جمعہ‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2026 

لاہور میں ایاز صادق کے خلاف بینر لگانے والوں کو لوگوں نے پکڑ لیا ، انہیں کس نے بھیجا تھا ؟ حیران کن انکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو قومی اسمبلی میں بھارتی ونگ کمانڈر بھی نندن کی رہائی پر بیان دینا گلے پڑ گیا ، عوام نے شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ،جبکہ اس حوالے سے لاہور کے ایک حلقے میں لیگی رہنما کیخلاف بینرز بھی لگائے

اور تاحال لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ نجی ٹی وی جیو کےمطابق مطابق بینرز لگائے جانےو الے افراد کو کچھ لوگوں نے پکڑ لیا ہے اور دعویٰ کیا گیا ہے پکڑا جانے والے کا تعلق پی ٹی آئی کے سینئر صوبائی وزیر علیم خان کے دفتر سے ہے ۔ دوسری جانب قومی اسمبلی میں دیے گئے متنازع بیان کے معاملے پر لاہور کی سڑکوں پر سردار ایاز صادق کے خلاف بینرز اور ہورڈنگ آویزاں کر دیے گئے۔قومی اسمبلی میں دیے گئے بیان پر سردار ایاز صادق کو حکومتی اراکین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان کے خلاف ایک شہری نے مقدمے کے لیے درخواست بھی جمع کرا دی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سردار ایاز صادق کا معاملہ معافی سے آگے جا چکا ہے اور انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے۔وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بھی ایاز صادق پر آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ریاستی اداروں کے خلاف بات کر رہے ہیں انہیں بھارت چلے جانا چاہیے۔اب لاہور کی سڑکوں پر بھی ایاز صادق کے خلاف نعرے بازی والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…