ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

میں نے مریم نواز سے پوچھا کہ آپ ایازصادق کیساتھ کھڑے ہیں؟ حامد میر کا حیران کن انکشاف

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی مریم نواز سے بات ہوئی ہے ، میں نے ان سے پوچھا کہ کیا آپ ایاز صادق کے بیان کیساتھ کھڑی ہیں تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ اور پارٹی ایاز صادق

کیساتھ کھڑی ہے ، لندن میں بھی نوازشریف کے قریبی ساتھی کہہ رہے ہیں کہ وہ ایاز صادق کیساتھ ہیں ، مریم نواز نے کہا ہے کہ جو حکومت کی طرف سے دھمکیاں دی جارہی ہیں وہ مزید خاموشی اختیار نہیں کرینگے، ہم مزاحمت کرینگے،مجھے معلوم ہوا کہ مریم نواز 10نومبر سے 25نومبر کے درمیان 5یا 6جلسوں سے خطاب کرینگی پورے پنجاب میں ، اگر اس دوران ایاز صادق کو گرفتار نہیں کیا جاتا تو وہ بھی ان کیساتھ ان جلسوں میں شریک ہونگے ، پی ڈی ایم کا اگلا جلسہ 25نومبر کو ہے ، لیکن اس سے پہلے ن لیگ اپنے جلسوں کا انعقاد کرنے جارہی ہے ، ساتواں جلسہ ہری پو ر میں بھی رکھا ہواہے ، اس لئے اندازہ ہو جانا چاہئے کہ نوازشریف کا بیانیہ بھی چلے گا اور ایاز صادق کا بھی ۔ایاز صادق اپنے موقف پر قائم ہیں اور کہتے ہیں کہ انہوں نے آرمی چیف کا نام ہی نہیں لیا انہوں نے ٹانگیں کانپنے کی باتیں شاہ محمود قریشی سے متعلق کیں ، لیکن بھارت اسے توڑ مروڑ کر پیش کررہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…