جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف جو باتیں کررہے ہیں وہ بے سمجھی اور غصہ کی وجہ سے کررہے ہیں،وہ اس بات پر توجہ دیں ، لیگی رہنما کی کھل کر تنقید

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کالاشاہ کاکو(آن لائن)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے کہا ہے میاں نواز شریف جو باتیں کررہے ہیں وہ بے سمجھی اور غصہ کی وجہ سے کررہے ہیں میاں نواز شریف کا بیانیہ غیر درست ہے وہ لندن علاج کی غرض سے گئے انہیں چاہئے علاج پر توجہ دیں لندن بیٹھ کر سیاست نہ کریں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ایاز صادق

کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے وہ سمجھدار اور قومی اسمبلی کے اسپیکر رہ چکے ہیں ان کو چاہئے کہ سوچ سمجھ کر بیان بازی کریں انکی اور نواز شریف کی اداروں کے متعلق بیان بازی سے ملک دشمن قوتوں کو تقویت پہنچتی ہے انہوں نے کہا پاک فوج کیخلاف بیان بازی سے ملک دشمن قوتوں کو فائدہ ہوتا ہے پاک فوج دنیا کی سب سے بہترین اور پروفیشنل فورس ہے جس کے نام سے امریکہ بھارت اسرائیل سمیت ہر دشمن کا ٹانگیں کانپتی ہیں انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف ہیں انہیں کو قیادت کرنی چاہئے نواز شریف قیادت کی بجائے صرف علاج پر توجہ دیں تو بہتر ہے انہوں نے کہا نواز شریف کی وہ عزت کرتے ہیں اور ہر لیگی عزت کرتا ہے مگر ایسا بیانیہ ہرگز قبول نہیں جس سے قومی اداروں پر تنقید ہو کئی باتیں سچ ہوتی ہیں مگر وہ سچ جو شرارت پیدا کرے نہیں بولنا چاہئے اور شریعت بھی ایسے سچ کی اجازت نہیں دیتی انہوں نے کہا وہ مسلم لیگی ہیں مگر کسی ایسے جلوس جلسے ریلی یا دھرنے کی حمائت یا شمولیت نہیں کریں گے جس سے انتشار پھیلے سیاست اسمبلی کے اندر اور بیان بازی سے بھی کی جاسکتی ہے انہوں نے کہا یہ حقیقت ہے حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوسکی مگر مہنگائی کو ایشو بناکر جلسے جلوسوں دھرنوں کی سیاست کرنا اور جھوٹے الزام لگانا ریاستی اداروں کیخلاف سازش کے مترادف ہے انہوں نے کہا میری وزیر اعظم وزیر اعلیٰ سے ملاقاتوں پر بات کی

جاتی ہے جوکہ غلط بات ہے میں جب ایم این اے رہا ہوں اس وقت بھی وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سے ملتا تھا مشرف سے اصولی اختلاف کیا اور حلف نہیں اٹھایا تھا جبکہ اختلاف اور باتیں کرنے والے انہیں لیگیوں نے مشرف سے حلف اٹھایا تھا دوہرا معیار سیاست نہیں ہونا چاہئے انہوں نے کہا ان کیساتھ

انہیں کی پارٹی کے ایم پی اے میاں رووف نے بدتمیزی کی جسکی وزیر اعظم وزیر اعلیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی یہاں تک کہ اقلیتوں نے مزمت کی مگر نواز شریف مریم نواز شہباز شریف سمیت کسی لیگی نے مذمت نہ کی جوکہ قابل مزمت بات ہے جمہوری ہوں اور اختلاف رائے کا حق رکھتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…