جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شہباز شریف مذاکرات کر رہے ہیں، کل نتیجہ آ جائے گا، مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگ کے صدر شہباز شریف ڈی جی نیب کی سہولت کاری میں مذاکرات کر رہے ہیں، اس بات کا دعویٰ جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حسین احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے انکشاف کیا کہ ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے رضا کارانہ طور پر نیب کو گرفتاری دی۔اس بات پر پروگرام کے اینکر نے پوچھا کہ یہ آپ تجزیہ کررہے ہیں

یا خبر دے رہے ہیں، کیونکہ یہ بہت بڑی بات ہے۔اس پر انہوں نے کہا کہ یہ سو فیصد خبر ہے۔ شہباز شریف گرفتاری کے دوران ڈی جی نیب کی سہولت کاری میں مذاکرات کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کل نتیجہ آ جائے گا، ایسے حالات میں ہماری دعائیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں۔  دریں اثنا جے یو آئی(ف) اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کہ ایاز صادق نے انتہائی ذمے دارانہ اور سنجیدہ بات کی ہے لیکن اپوز یشن نے ان کے بیان کو پیالی میں طوفان کھڑا کر نے کی کو شش کی ایا ز صادق کے بیان پر کو ئی اختلاف کر سکتا ہے وزیر کے بیان پر آپ کیا کہیں گے۔ انہوں نے کہا پی ڈی ایم کو یہ برملا موقف ہے کہ 25جلوائی کو دھاندلی ہو ئی ہے اور ہم پر ناجائز حکومت مسلط کی گئی جس کی کابینہ احمقوں کا مربہ ہے ہم چاہتے ہیں، ملک کو آئین کیمطابق چلایا جائے تما م ادارے اپنے دائر اختیار میں رہتے ہوئے کام کریں کوئی ادارہ کسی دوسرے ادارے کے کام میں مداخلت نہ کریں،الیکشن کے نتائج کے مالک بنیں گے تو پھر اختلافات تو ہوں گے۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کو اشتعال دلاتی ہے، اور ملک میں بحران پیدا کیے جارہے ہیں، میرے خیال میں قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے، ہم توہین آمیز رویوں کیخلاف ہیں، لیکن تنقید سے کوئی بالا تر نہیں ہے، ہم حکومت کے جواز کو تسلیم نہیں کرتے، اس بات کا حقنہیں دے سکتے کہ ان سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ بھی لیتے رہیں، اختلاف رائے اصولوں پر کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ڈی ایم اتحاد کو توڑنے کی سازش کراچی میں ہوئی، تاہم پی ڈی ایم قائم ہے، اور شیڈول کیمطابق اپنے جلسے جاری رکھیگی، پی ڈی ایم کی قیادت عوام کی بات کرتی ہے، کیوں کہ سیاست دان کا فرض ہوتاہے عام آدمی کا ترجمان بنے، اس حکومت کے خاتمے کے لیے استعفوں کا راستہ پی ڈی ایم کیلائحہ میں شامل ہے، کیوں کہ ملک معاشی لحاظ سے دیوالیہ ہوچکاہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…