جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

ایاز صادق کا بیان قابل مذمت، سابق لیگی وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم برس پڑے

datetime 31  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اور سابق سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان پر سابق لیگی وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم بھی بول پڑے،ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق لیگی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ایاز صادق کے بیان پر دلی دکھ ہوا، انہوں نے کہا کہ سردار صاحب میرا آپ سے بہت گہراتعلق تھا آپ نے میرادل دکھایا ہے،

ایاز صادق کو بہت ذمہ دار سمجھتا تھا،آپ کے ضمنی الیکشن میں ووٹ مانگتا رہا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت سے 100 اختلاف لیکن ریاست اور اداروں کے خلاف ایسے نہیں بول سکتے، دنیا میں سکہ جمایا کہ پاکستان نے بھارت جیسی بڑی طاقت کو چنے چبوا رکھے ہیں،لیگی رہنما نے کہاکہ 21 ماہ تک بھارت میں صف ماتم بچھی رہی،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایاز صادق کچھ اور کہہ رہے ہیں،ایاز صادق کابیان قابل مذمت ہے، ان کی جانب سے کیچڑ اچھالنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دوسری جانب سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ میں اپنے موقف قائم ہوں میر ے بیان کو افواج پاکستان کے سا تھ نتھی کر کے پاکستان کی کوئی خدمت نہیں کی گئی۔ سیاست میں اختلافات ہیں اور ہوں گے لیکن جہاں پاکستان کی بات ہو گی ہم یکجا ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے ایاز صادق نے انتہائی سنجیدہ اور ذمہ دارانہ بات کی ہے ان کے بیان کو پیالی میں طوفان کھڑا کرنے کی کو شش کی گئی۔ قیامت کی علامت ہے کہ مسلم لیگی غدار ٹھہرے ہیں، ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے، 25جولائی کو آنیوالی دھاندلی زدہ ہم پر مسلط کی گئی۔ ہفتہ کو مولانا فضل الرحمٰن لاہور میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما ایاز صادق

سے ملاقات کے لیے تشریف لائیے جس میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ڈی ایم کے آئندہ کے لائحہ عمل پر گفتگو کی۔ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمٰن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ تقریباً 10 دن پہلے سے ہی یہ ملاقات طے تھی اور اسی سلسلے میں مولانا صاحب تشریف لے کر آئے ہیں لیکن اس میں

کچھ گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوںکہ ہمارے معاشرے میں ہر طرح کی سوچ ہے اور ہر طرح کی بات کرنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم سب محب وطن پاکستانی ہیں، نہ مجھے حق ہے کہ میں کسی کو غدار کہوں اور نہ کسی اور کو حق ہے کہ وہ مجھے غدار کہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان جو چاہتا ہے وہ اپنے ناپاک عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکے گا،

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…