جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

نواز شریف کو لندن سے پاکستان واپس عمران خان نہیں بلکہ کون لا ئےگا ؟سینئر صحافی نے حیران کن نام سامنے رکھ دیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اُس وقت بینظیر بھٹو کی ڈیل نواز شریف کو سوٹ کرتی تھی تو اب بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو سے مستقبل میں ہونے والی ڈیل کا شریف خاندان انتظار کرے گا ۔سینئر کالم نگار رئوف کلاسرا اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ۔۔۔ اس بار شریف خاندان کی

آنکھیں بلاول بھٹو پر ہوں گی کہ وہ کب ڈیل لیتے ہیں کیونکہ بلاول کی ڈیل سے ہی نواز شریف کی واپسی کا راستہ نکلے گا ‘جیسے کبھی بینظیر بھٹو کی جنرل مشرف سے کی گئی ڈیل سے نکلا تھا ۔ اب کی دفعہ وہی امیدیں بلاول سے ہیں جیسے کبھی بینظیر بھٹو سے تھیں ۔ نواز شریف جتنا دن بدن سخت ہوتے جائیں گے اتنا ہی بلاول مقتدرہ کا لاڈلا ہوتا چلا جائے گا اور ہر آنے والے دن کے ساتھ نواز شریف دبائو بڑھاتے جائیں گے تاکہ بلاول بھٹو کا راستہ جلدی نکلے اور ساتھ ان کی لندن سے واپسی کا بھی ۔ عمران خان کہتے ہیں کہ وہ نواز شریف کو لندن سے پکڑ کر لائیں گے‘ میرا خیال ہے نواز شریف کو بلاول لائیں گے‘ عمران خان نہیں ۔ ہم بھی وہیں موجود تھے جب عمران خان 2007 ء میں لندن سے نواز شریف کو لینے گئے مگر وہ نہیں آئے ۔ انہیں بینظیر بھٹو لائی تھیں اور اب بینظیر بھٹو کا بیٹا لائے گا ۔ وہی پرانا کھیل‘ پرانے دائو اور پرانے کھلاڑی ۔ تیرہ برس بعد نواز شریف وہیں جا کھڑے ہوئے ہیں جہاں سے چلے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…