اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم ممالک کی جانب سے فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ سے فرانس کی معیشت کو تقریباً 46 ارب ڈالرز تک کا براہ راست نقصان ہوسکتا ہے۔فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور حضرت محمدﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی
مہم شروع ہے۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کا اعلان سب سے پہلے ترک صدر کی جانب سے کیا گیا تھا جس کے بعد اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔فرانس کا مسلم اکثریتی ممالک کے ساتھ تجارت کا کل حجم 100 ارب ڈالرز سے زیادہ ہے جس میں فرانس کی برآمدات45.8 ارب ڈالر ہیں۔