منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد کے شہری احتیاط کریں،سڑکوں پر چیتے کا راج

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )مارگلہ ہلز پر تیندوےکی چہل قدمی ، شہریوں نے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیندوا کبھی سڑک کی جانب اور کبھی جنگل کی طرف اٹھکیلیاں کر رہا ہے ۔ وہاں سے گزرنے والے شہری تیندوے کی ویڈیو بناتے رہے ۔جبکہ اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ

ویڈیو میں نظرآنے والا تیندوا مارگلہ ہلزنیشنل پارک کا ہے، جو رات کے وقت نکلتا ہے، رات کے اوقات میں دامن کوہ اور پیرسوہاوہ کا سفر کرنے والے افراد احتیاط کریں ۔واضح رہے کہ  وفاقی دارالحکومت کے ٹریلز نمبر چار پر رات کے وقت پھرتےایک تیندوے کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تو لوگ حیران و پریشان رہ گئے۔کیونکہ یہ ٹریکنگ کا وہی راستہ ہے جہاں لوگ محض کچھ ہی دیر کی چہل قدمی سے مارگلہ کے پہاڑوں کے بلند و بالا مقامات تک پہنچ جاتے ہیں اور پورے شہر کا نظارہ کر پاتے ہیں۔بی بی سی کی رپورٹ کی مطابق سوشل میڈیا بالخصوص ٹوئٹر پر کئی لوگوں نے ان تصاویر پر حیرت ظاہر کی۔عمر عباس نے لکھا کہ یہ خوفناک ہے کیونکہ ٹریل نمبر چار عوامی مقام کے قریب ہے اس لیے یہاں بہت لوگ ہوتے ہیں۔ اسد حیات کے مطابق مارگلہ اسی جنگلی حیات کے لیے ہے۔ انھیں گھومنے دیں جہاں ان کا دل چاہے۔لوگوں کی توجہ کا باعث ایک ایسی تصویر بھی بنی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیندووں نے ایک جنگلی بور کا شکار کیا ہوا ہے۔عبدالکریم نے لوگوں کو ہدایت کی کہ ٹریل واک کے لیے موضوع نہیں، اس لیے لوگوں کو خیال رکھنا چاہیے۔سنبل نقی نے اعتراض اٹھایا کہ جنگلی حیات کا قدرتی گھر آلودگی کا شکار ہے اور یہاں بھوکے جانور کم پڑنے لگے ہیں۔اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے سخاوت علی نے بتایا کہ انھوں نے گذشتہ سال کے دوران پارک کی حدود میں کئی مرتبہ تیندوے دیکھے ہیں۔ ان کی موجودگی کو ریکارڈ کرنے کے لیے کیمرہ ٹریپ بھی استعمال کیا جاتا ہے۔انھوں نے بتایا کہ تیندوے کی جو تصاویر گذشتہروز وائرل ہوئیں وہ درحقیقت 30 جون کو لی گئی تھیں۔

ادارے کے مطابق لاک ڈائون کے دوران مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں جنگلی حیات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو اس سے قبل انسانوں کی بڑی آبادی کے وہاں جانے کی وجہ سے چھپے رہتے تھے۔اسلام آباد کی متعدد ٹریلزپر لوگوں کی موجودگی، پارک میں موجود ریستورانوں اور گاڑیوں کی آمد و رفت سے یہ ممکن ہے کہ چرند و پرند انسانی نظروں سے اوجھل رہتے ہوں۔لیکن اس کے باوجود وہاں اکثر

جنگلی جانوروں اور پرندوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔سخاوت علی نے بتایا کہ درحقیقت مارگلہ ہلز نیشنل پارککا علاقہ ان تندووں اور دیگر جنگلی حیات کا قدرتی گھر ہے جہاں انسان انھیں دیکھنے کے لیے اکثر پہنچ جاتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ لوگوں کو بارہا یہ تلقین کی گئی ہے کہ رات کے وقت ٹریلز پر مت جایا کریں کیونکہ اس دوران تندووں یا دوسرے جانور ڈر کر ان پر حملہ آور ہوسکتے ہیں۔لوگوں کو سختی سے

متعدد بار بتایا ہے کہ مغرب کے بعد ٹریلز کی طرف مت جائیں لیکن لوگ باز نہیں آتے۔انھوں نے متنبہ کیا ہے کہ رات کے اندھیرے میں تیندوے انسانوں پر حملہ آور ہوسکتے ہیں اور ہمیں کوشش کرنی چاہیے کہ ایسا کوئی واقعہ پیش آنے سے روکیں۔ماضی میں بھی یہ تیندووں کی نقل و حرکت کیمروں میں محفوظ کی جاچکی ہے اور ایسے واقعات کی اطلاعات بھی موجود ہیں جن میں تیندووں نے مقامی گاں کے مویشیوں پر حملہ کیا ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…