قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی،ڈپٹی اسپیکر نے اہم رہنما کو ایوان سے نکال دیا

28  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن آغا رفیع اللہ کو ایوان سے باہر سے نکالنے کا حکم دیا۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے حکم دیا کہ آغا رفیع اللہ ہاس کی کارروائی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ان کو پورے اجلاس کے دوران اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہ دی جائے۔آغا رفیع اللہ کا باہر نکالنے پر پاکستان پیپلزپارٹی اور اپوزیشن کی

دیگر جماعتوں نے احتجاج بھی کیا۔راجہ پرویزاشرف نے پیپلزپارٹی رہنما کو نکالے جانے پر کہا کہ پارلیمان کے تقدس کا خیال رکھنا اپوزیشن اور حکومتی اراکین پر لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں ہم سب کو پارلیمان اور اسپیکر کی چیئر کا تقدس قائم رکھنا ہے۔ کئی مرتبہ پارلیمان میں ایسے معاملات ہو جاتے ہیں چیئر کو بھی صبر سے کام لینا چاہیے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا آغا رفیع اللہ حلف اٹھا کر کہیں گے کہ انھوں نے گالی نہیں دی۔قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی جماعتوں پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ نے گندم کی قیمت کم مختص کرنے پر واک آئوٹ کردیا۔خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 40ارب روپے کسان کو دیئے جائیں تو گندم کا معاملہ حل ہوجائے گا۔حکومت اپنی اے ٹی ایم کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے۔ گندم کی قیمت 1600 مقرر کی گئی اور مارکیٹ میں اسوقت گندم کی قیمت 2400 ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک زرعی ہے ،زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ گنے کی کاشت کے پیچھے گندم کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی کسان مار پالیسی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی غلام سرور خان نے کہا اپوزیشن نے اپنی بات کی اب حکومتی موقف بھی سنناچاہییے۔اپوزیشن کی تجویزکاہم خیال رکھیں گے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے اپنی سفارشات دی ہیں۔ سندھ حکومت نے گندم سے متعلق اپنی سفارشات نہیں دیں۔ اپوزیشن کی تجاویز کو ضرور زیر غور لائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…