اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

ماں باپ کی بے حسی ، 4مہینے کی بیٹی کو 9دن کیلئے گھر میں اکیلا چھوڑ کر چلے گئے ، بچی تڑپ تڑپ کرجاں بحق

datetime 28  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ماں باپ کی غفلت ،4 ماہ کی بچی دم توڑ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں28 سالہ شخص اور اس کی 24 سالہ بیوی کے ہاں 4 ماہ قبل بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی، اس سے قبل ان کا ایک بیٹا تھا۔ایک دن دونوں میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد

بچی کی ماں اپنے بیٹے کو ساتھ لے کر گھر سے نکل گئی۔ خاتون نے شوہر سے جھوٹ بولا کہ وہ کچھ خریداری کیلئے مارکیٹ جا رہی ہے، پھر گھر واپس آ جائیگی تاہم خاتون گھر واپس آنے کی بجائے بیٹے کو ساتھ لے کر اپنے ماں کے گھر چلی گئی۔ خاتون گھر سے جاتے ہوئے 4 ماہ کی بیٹی کو گھر میں ہی اکیلا چھوڑ گئی۔جبکہ گھر میں موجود اس کا شوہر بھی بیٹی کی گھر میں موجودگی سے غافل اپنے دفتر چلا گیا، جہاں سے اسے کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جانا پڑ گیا اور ایک ہفتے تک گھر واپسی نہ ہوئی۔ اس دوران 4 ماہ کی بچی 9 دن تک گھر میں اکیلی رہی اور انتقال کر گئی۔ 9 روز بعد جب بچی کا والد گھر واپس آیا تو بچی کو مردہ پا کر فوری پولیس کو اطلاع دی۔ شوہر نے تمام تفصیلات بتا کر بیوی پر الزام عائد کیا کہ اس کے جھوٹ بولنے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔شوہر کا کہنا ہے کہ بیوی اسے کچھ وقت کیلئے گھر سے باہر جانے کا کہہ کر نکلی تھی، اس کا خیال تھا کہ بیوی گھر واپس آ جائے گی، اس لیے وہ دفتر کیلئے

نکل گیا۔ تاہم اہلیہ گھر واپس نہیں آئی اسی وجہ سے گھر میں موجود بچی اکیلی رہ جانے کی وجہ سے انتقال کر گئی۔ جبکہ بچی کی ماں کا کہنا ہے کہ اس کا خیال تھا کہ شوہر گھر پر ہے وہ بچی کو سنبھال لے گا، اسی لیے وہ بیٹے کو لے کر گھر سے چلی گئی۔ پولیس نے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد دونوں میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…