جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

پاکستانی خزانے میں اربوں روپے کا اضافہ ، زرمبادلہ ذخائر بڑھ گئے

datetime 27  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر پہلی سہ ماہی میں 4 ارب 15 کروڑ ڈالر بڑھ گئے، ترسیلات زر میں 31 فیصد اضافہ ہوگیا، اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.3 سے 9.3 فیصد رہنے کا خدشہ ہے۔وزارت خزانہ نے ملک کی معاشی صورتحال پر ماہانہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر

ممکن اقدامات کررہی ہے، چینی اور گندم کی درآمد میں تیزی سمیت ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، نومبر میں مقامی پیداوار آنے سے ٹماٹر اور پیاز سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی آئے گی، جلد خراب ہونیوالی اشیا کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھی۔رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں مہنگائی کی شرح 7.3 فیصد سے 9.3 فیصد رہنے کا امکان ہے، گزشتہ ہفتے مہنگائی 0.23 فیصد کمی سے 7 ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی۔محکمہ خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں زرمبادلہ ذخائر میں 4 ارب 15 کروڑ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مجموعی زرمبادلہ ذخائر 19 ارب 29 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ذخائر کی مالیت 15 ارب 13 کروڑ ڈالر تھی۔رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی میں ترسیلات زر میں میں 31.1 فیصد اضافہ ہوا، اس دوران براہِ راست بیرونی سرمایہ کاری میں بھی 23.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا ستمبر 2020 کرنٹ اکائونٹ 80 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، 3 ماہ میں برآمدات 10.5 فیصد کمی سے 5.4 ارب ڈالر رہیں، درآمدات میں 3.8 فیصد کمی اور حجم 10.6 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق لاک ڈائون اٹھانے سے معاشی سرگرمیوں میں بہتری آئی، کرونا پھر نمودار ہونے سے معاشی خطرات موجود ہیں، کرونا ویکسین کی دستیابی سے متعلق غیر یقینی برقرار ہے، قلیل مدتی معاشی صورتحال کے امکانات بہتر ہیں۔پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 773 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 6 افراد انتقال کرگئے، مرنیوالوں کی تعداد 6 ہزار 745 تک پہنچ گئی۔وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں ٹڈی دل اور شدید بارشوں نے بھی فصلوں کو نقصان پہنچایا، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے سے مہنگائی کا دبائو بڑھا۔رواں سال ملک کے چاروں صوبوں میں ٹڈی دل کے حملے میں ہزاروں ایکڑ پر تیار فصلیں تباہ ہوگئی تھیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…