بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ہیما مالنی نے میری اور گوری کی شادی کی پہلی رات برباد کی، شاہ رخ خان کے انٹرویو میں انکشافات

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے انکشاف کیا کہ اْن کی شادی کی پہلی رات سینئر اداکارہ ہیما مالینی نے برباد کردی تھی۔ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ معروف اداکارہ ہیما مالینی نے اْن کی اور گوری خان کی شادی کی پہلی رات برباد کردی تھی اور اس بات کو وہ دونوں اپنی آخری سانس تک یاد رکھیں گے۔اداکار نے بتایا کہ جن دنوں اْن کی شادی

گوری کے ساتھ ہوئی، اْن کی فلم ’دل ا7شنا ہے‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی جس کی ہدایت کار ہیما جی تھیں (یہ اْن کی ہدایت کاری میں بننے والی پہلی فلم تھی)۔ شاہ رخ خان نے بتایا کہ شادی کی پہلی رات ہیما جی نے انہیں فون کیا اورفوراً فلم کے سیٹ پرآنے کو کہا۔اْس وقت شاہ رخ خان نے گوری کو اکیلے گھر پر چھوڑنا مناسب نہیں سمجھا اور اْنہیں بھی اپنے ساتھ سیٹ پر لے گئے، انہوں نے سوچا کہ وہ اس طرح اپنی شادی کی پہلی رات کو یادگار بھی بنا سکتے ہیں لیکن جب وہ دونوں فلم کے سیٹ پرپہنچے تو ہیما مالینی وہاں موجود نہیں تھیں۔بہت دیر اْن کا انتظار کرنے کے بعد شاہ رخ خان نے گوری کو میک اپ روم میں بیٹھا کرشوٹنگ شروع کردی اْس وقت رات کے 11 بج رہے تھے، شوٹنگ رات 2 بجے تک جاری رہی لیکن ہیما جی نہیں آئیں۔شوٹنگ ختم کرکے جب میں میک اپ روم میں واپس آیا تو گوری کرسی پر سورہی تھی۔گوری نے ساڑھی اور بھاری جیولری پہن رکھی تھی ، اس کے علاوہ میک اپ روم میں مچھر بھی گوری کے منہ پر کاٹ رہے تھے، اہلیہ کو اس حال میں دیکھ کرشاہ رخ خان کی آنکھوں سے آنسو بہنے لگے۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب ہماری شادی ہوئی تو گوری کے کئی رشتے دار خوش نہیں تھے، وہ پرانے خیالات کے لوگ تھے لیکن پھر بھی میں اْن کا اور اْن کی سوچ کا احترام کرتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…