پاکستان کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی رجسٹرد شہری کون ہے اور گاڑی کی رجسٹریشن فیس کتنے لاکھ روپے وصول کی گئی ؟محکمہ ایکسائز نے چند روز قبل رجسٹریشن سے کیوں انکار کیا تھا

26  اکتوبر‬‮  2020

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ ایکسائزکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ، تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے مہنگی ترین گاڑی لیمبر گنی اسپورٹس کار کی کی رجسٹریشن کر دی ۔ گاڑی کی رجسٹریشن فیس 45 لاکھ 32 ہزارروپےجمع کروا ئی گئی ہے ۔ یہ گاڑی پاکستان کی تاریخ کی

پہلی مہنگی ترین گاڑی ہے جس کی رجسٹریشن کی گئی ہے ، لیمبرگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے 11 کروڑروپےہے، محکمہ ایکسائز نےچند دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سےمعذرت کی تھی، ایکسائز کےموٹرسسٹم میں 10 کروڑتک گاڑی رجسٹر ہوسکتی تھی ، مہنگی اسپورٹس گاڑی ارجمند نامی شہری نے رجسٹرکروائی۔ واضح رہےکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کے رہائشی ایک شہری ارجمند کے لئے اس کی درآمد شدہ بارہ کروڑ روپے مالیت کی گاڑی درد سر بن گئی تھی جبکہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے مذکورہ قیمتی گاڑی کی رجسٹریشن کرنے سے انکار کردیا تھا ، گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی گاڑی بیرون ملک سے درآمد کی تھی۔ لاہور پہنچنے پر گاڑی کے مالک نے 38 لاکھ روپے کی کسٹم ڈیوٹی ادا کی جبکہ دیگر ٹیکسز کی مد میں کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کروائے اور اب محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اس کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے سے قاصر ہے اس حوالے سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ اس کے سسٹم میں صرف 10 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رجسٹرڈ کرنے کی گنجائش ہے اور آخری مرتبہ ساڑھے 9 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رجسٹرڈ کی گئی تھی جبکہ شہری کا کہنا ہے کہ وہ اپنی گاڑی کی رجسٹریشن کے لئے کئی دنوں سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے دفاتر کے دھکے کھا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…