بدھ‬‮ ، 10 ستمبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ بلوچستان پر 7 ارب کرپشن کے الزامات، اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ

datetime 26  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)نیب حکام 7 ارب روپے کے الزامات پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے خلاف تحقیقات کرے گا ۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال پر الزام ہے کہ انہوں نے 330 ایکڑ زمین گوادر میں ملک کے بڑے تجارتی ( ہاشو گروپ ) کو الاٹ کی تھی جس کو عدالت عالیہ بلوچستان کے دو رکنی بنچ نے معطل کر کے مقدمہ کا باقاعدہ اعلی پیمانے پر سماعت کا فیصلہ کر رکھا ہے اور

فریقین کو نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جمال خان مندوخیل اور نذری احمد لنگاہ پر مشتمل دو رکنی تربت بنچ کوء؍ٹہ نے زمین کی الاٹ منٹ معطل کی تھی اس مقدمہ کا مدعی چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی جبکہ فریقین حکومت بلوچستان ، ممبر بورڈ آف ریونیو ، ڈی سی گوادر ، DG جی ڈی اے ، ایسوسی ایٹ بلڈرز پرائیویٹ لمٹیڈ کراچی اور میجر جنرل ( ر) شمشاد احمد جنرل منیجر ہاشو گروپ آف کمپنیز کو بنایا گیا ہے ۔ مقدمہ کی تفصیلات کے مطابق گوادر میں اربوں روپے کی 330 ایکڑ زمین ہاشو گروپ کو کوڑیوں کے بھائو الاٹ کی گئی تھی اور جس میں امکان ہے کہ 7 ارب روپے کی کرپشن کی گئی ہے اور یہ الزام براہ راست وزیر اعلی بلوچستان جام کمال پر عائد ہوتا ہے کیونکہ یہ زمین وزیر اعلی کے حکم پر 9 ستمبر 2020 ء کو عدالت نے فوری ایکشن لے کر الاٹ منٹ معطل کی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ایک شہری نے نیب چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کو بھی درخواست دی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جام کمال نے 7 ارب روپے کی ڈیل کے عوض یہ زمین الاٹ کی ہے اس لئے اس بڑی کرپشن سکینڈل کی اعلی پیمانے پر تحقیقات کی جائیں اس ڈیل کو حتمی نتیجہ تک پہنچانے میں زاہد نامی شخص نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ جام کمال کے بارے میں ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ بلوچستان کے کرپٹ ترین وزیر اعلی ہیں اور کرپشن میں موصوف

نے جام یوسف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ اس لئے وفاقی حکومت نے اس کرپشن پر خود عدالت عالیہ میں وزیر اعلی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے ۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے نام پر بھی جام کمال اربوں روپے لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ جب وہ وزیر مملکت پٹرولیم تھے انہوں نے خفیہ طریقہ سے ہنگری کا دورہ کیا تھا اور مول آئل کمپنی کے ساتھ ڈیل کی تھی ۔ مول کمپنی

پر 100 ارب روپے خام آئل چوری کرنے کا الزام ہے اور جب تک جام کمال وزیر پٹرولیم تھے تو مول کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آنے دی تھی اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کو بھی جام کمال کی کرپشن کی پوری رپورٹ دی گئی ہے وہ بھی اس کرپٹ وزیر اعلی کے خلاف ایکشن لیں گے تاہم سینٹ کے انتخاب تک وزیر اعظم خاموش ہیں اس کے بعد بلوچستان میں تبدیلی

کا امکان ہے اس حوالے سے ترجمان نیب سے رابطہ کیا گیا کہ آیا کہ نیب وزیر اعلی بلوچستان کے خلاف تحقیقات کرے گا تو ترجمان نے نہ تصدیق کی ہے اور نہ تردید کی ہے جبکہ ترجمان بلوچستان لیاقت شمایانی سے رابطہ کیا گیا تو

انہوں نے بھی اس کرپشن سکینڈل پر لب کشائی کرنے سے گریز کیا ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈی سی گوادر نے عدالت عالیہ میں حکومت کے خلاف بیان دیا ہے جس پر وزیر اعلی سیخ پا ہیں اور انہیں جلد تبدیل کئے جانے کا امکان ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…