لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے کہا ہے نوازشریف انگلینڈ سے کسی اور جگہ شفٹ ہونے کا سوچ رہے ہیں،وہ برطانیہ سے امریکا جا سکتے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے کہابرطانیہ میں آج تک کسی ا یسے شخص نے پناہ نہیں لی جو مجرم ہو،نوازشریف کشتیاں جلا کر ایسے محاذ پر کھڑے ہیں ، اس طرح ہوتا نہیں۔پروگرام میں
موجود تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا اپوزیشن اس سے پہلے بھی بہت ڈیڈ لائنز دے چکی، حکومت ختم کرنے کے دعوے تو شروع دن سے ہورہے ہیں،ن لیگ میں ٹوٹ پھوٹ شروع ہوچکی ،شیخ رشید کہتے ہیں م میں سے ش نکلے گی مگر ہمیں لگ رہا ہے کہ م میں سے الطاف بھائی نکلنے لگے ہیں،پی ڈی ایم کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی ہے ۔