جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

فیصل آباد میں 2 نو عمر بہنوں کا اغوا،6 روز تک زیادتی کا انکشاف 15 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے محلہ اشرف آباد سے 15 افراد 2نو عمر بہنوں کو اغوا کر کے 6دن تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزموں نے ان کی تصاویر اور فحش فلمیں بھی بنا لیں۔

بااثر ملزموں کی طرف سے پیچھا نہ چھوڑنے پر والدہ کی طرف سے 15 ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ملزم انہیں مختلف مقامات پر رکھ کر نشہ آور مشروب پلا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔ ملزموں نے ان کی تصاویر بنانے کے علاوہ ویڈیوز بھی بنا لیں۔ 7 دن بعد (آ)کو جھنگ بازار کے علاقہ اور اگلے روز (ل)کو گوجرانوالہ چھوڑ کر فرار ہو گئے۔غریب والدین قانونی کارروائی کی سکت نہ رکھنے کی وجہ سے مکان ہی چھوڑ گئے مگر ملزموں نے ان کا وہاں بھی پیچھا نہ چھوڑا۔ متاثرہ لڑکیوں پر آتے جاتے آوازیں کستے اور ویڈیو بنانے لگے۔ 6دن قبل دونوں بہنیں والدہ کے ہمراہ ملت روڈ پر جا رہی تھیں کہ ملزم ان کی پھر ویڈیو بنانے لگے۔ منع کرنے پر ماں بیٹیوں پرتشددکر کے فرار ہوگئے۔پولیس تاحال ملزموں کو گرفتار کرنے میں کامیاب  نہ ہوسکی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…