جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

ایران سے درآمد کے باوجود ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200روپے سے تجاوز کر گئی ،دیگرسبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگیں

datetime 25  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلام آباد(آن لائن) ایران سے ٹماٹر کی درآمد کے باوجود قیمتوں میں کمی کی بجائے مزید اضافہ، ٹماٹر کی فی کلو قیمت 200روپے سے تجاوز کر گئی ،آلو ،پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں ،غریب عوام روکھی سوکھی کھانے پر مجبور، ضلعی انتظامیہ نے بھی آنکھیں بند کر لی ہیں۔وفاقی وارلحکومت کی مارکیٹوں میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں نے غریب عوام کو

شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے شہر کا متوسط اور غریب طبقے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر گھر کا کچن چلانا بھی مشکل ہوگیا ہے حکومت کی جانب سے ٹماٹر ،پیاز اور آلو کی درآمد کے باوجود ملک میں سبزیوں کے نرخوں کو کنٹرول نہیں کیا جاسکا ہے اس وقت مارکیٹ میں ٹماٹر 200روپے کلو سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ آلو اور پیاز کے نرخ 100روپے فی کلو سے تجاوز کر گئے ہیں اسی طرح موسمی سبزیوں کے نرخ بھی بہت بڑھ چکے ہیں جس نے متوسط اور غریب طبقے کے گھر کے بجٹ کو بری طرح متاثر کردیا ہے اس وقت مارکیٹ میں پھول گوبھی اور بند گوبھی 100روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ سرکاری نرخ 84روپے فی کلو ہے اسی طرح شلجم کی سرکاری قیمت 60روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 80روپے کلو دستیاب ہے پالک کی سرکاری قیمت 19روپے فی گڈی مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 40روپے فی گڈی کے حساب سے فروخت ہورہی ہے مولی کی سرکاری قیمت 39روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 50روپے فی کلو مقرر ہے شملہ مرچ کی سرکاری قیمت 156روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 180سے 200روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے کھیرا مارکیٹ میں 90روپے سے 100روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ سرکاری قیمت 74روپے فی کلو مقرر ہے اسلام آباد کی مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہول سیل نرخ بھی بڑھ گئے ہیں اس وقت ملک میں

صرف سوات سے آنے والا ٹماٹر ہی دستیاب ہے اور حکومت نے ٹماٹر اور پیاز کے بڑھتے ہوئے نرخوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ایران سے درآمد کرنے کی اجازت دیدی تاہم اس سے بھی قیمتوں میں کمی نہیں ہوسکی ہے سردیوں کے آنے سے قبل ہی ملک میں انڈوں کا بحران شروع ہوچکا ہے اور انڈوں کی سرکاری قیمت 166روپے فی درجن مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 180روپے

سے 200روپے فی درجن دستیاب ہے زرعی ماہرین کے مطابق سردیوں میں اضافے کے ساتھ ہی مارکیٹ میں شیور انڈے کا نرخ 200روپے سے تجاوز کر جائے گا جبکہ ٹماٹر کا نرخ بھی 300روپے سے بڑھنے کا اندیشہ ہے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سرکاری نرخوں

پر اشیائے خورد و نوش کی فراہمی کیلئے ہر سیکٹر میں فیئر پرائس شاپ قائم کردئیے ہیں جہاں پر آٹے سمیت دیگر اشیائے سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب ہیں تاہم قیمتوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے شہریوں کی خریداری کی طاقت کو بری طرح متاثر کردیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…