جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

عمران خان خود بتا دیں حکومت ان کی ہے یا کسی اور کی ؟ سابق وزیراعظم نے حیران کن سوال داغ دیا

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)نے کہا ہے کہ مہنگائی ، بے روز گاری ، آئین اور قانون کی بالادستی اور عوامی مسائل کا حل غیر جانبدارانہ اور شفاف انتخابات ہیں ،کسی کواختیار نہیں کہ وہ بند کمروں میں فیصلے کریں ، ملک کے فیصلے کر نے کا اختیار صرف اور صرف عوام کے پاس ہے ،سندھ میں وفاق کے ادارے صوبے کی پولیس پر حملہ آور ہوئے ، اسد قیصر حکومتی دبائو کی

وجہ سے کسی کو مہنگائی پر بولنے کی اجازت نہیں دیتے ،اگر پارلیمنٹ میں مہنگائی اور ملک کے مفاد کے حوالے سے کسی کو بات نہیں کرنے دیا جاتا تو عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے سڑکوں پر فیصلے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی ، سیکرٹری مسلم لیگ (ن)احسن اقبال ،خیبر پختون خوا میں (ن)لیگ کے صدر امیر مقام نے ضلع کے صدر حاجی محمد شیراز خان کی صدارت میں صوابی گرائونڈ میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پی ڈی ایم اور میاں نواز شریف یہ چاہتے ہیں کہ اس ملک کے مستقبل کے فیصلے کا اختیار کسی کے پاس نہیں بلکہ اس فیصلے کا حق صرف اور صرف پاکستان کے عوا م کے پاس ہے، عوام کے برعکس فیصلوں سے آج پاکستان نہ تر قی کر سکتا ہے بلکہ یہاں آئین اور قانون کی با لا دستی اور بول بالا نہیں بلکہ عملی طور پر آئین اور قانون کو توڑا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ 2018کے انتخابات میں بد ترین دھاندلی کی گئی ۔ انہوںنے کہاکہ آئی جی سندھ کو اُٹھا کر لے جایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کسی قسم کا جھگڑا یا لڑائی نہیں بلکہ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے لئے الیکشن میں دھاندلی کرنے کے علاوہ آئین اور قانون کو تو۔ڑیںانہوں نے کہا کہ سندھ میں وفاق کے ادارے صوبے کی پولیس پر حملہ آور ہوئے ۔ انہوں نے کہا کہ

پی ڈی ایم ملک میں مہنگائی ، بے روزگاری ختم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب ملک میں عوام کے فیصلے تبدیل کئے جا تے ہیں تو ملک ترقی نہیں کر سکتا،ووٹ کو عزت دینے کا مقصد ملک میں مہنگائی اور دھاندلی کو ختم کرانا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران کو ملک میں بد ترین دھاندلی کرکے لایا گیا ان کے اڑھائی سالہ دو راقتدار میں ملک میں بد ترین مہنگائی میں اضافہ ہوا کوئی جواب دینے

والا نہیں ،آج بد قسمتی سے پارلیمنٹ میں ملک کی ترقی اور مہنگائی کے حوالے سے ارکان پارلیمنٹ کو بات کرنے سے روکا جاتا ہے ،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر جس کا تعلق صوابی سے ہے وہ حکومتی دبائو کی وجہ سے کسی کو بولنے کی اجازت نہیں دیتے اگر سپیکر حکومتی دبائو کا شکار ہے تو سپیکر شب کے عہدے سے استعفیٰ دے کر عزت کے ساتھ اپنی زندگی گزاریں ،اگر پارلیمنٹ میں

مہنگائی اور ملک کے مفاد کے حوالے سے کسی کو بات نہیں کرنے دیا جاتا تو عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے صوابی اور پاکستان کے سڑکوں پر فیصلے ہونگے لہٰذا اپنی کرسی چھوڑ کر کسی اور کو دیدیں ایک ہفتے سے جاری اسمبلی کے اجلاس میں مہنگائی، ملکی ترقی، بے روزگاری اور کاروبار میں کمی کے حوالے سے بات تک نہیں ہوئی بلکہ اسمبلی کو برخاست کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کا ہر شخص آٹے کی قلت ، بد ترین مہنگائی سے پریشان ہیں پی ڈی ایم اور مسلم لیگ ن عوامی مسائل کا حل چاہتی ہے تاکہ ملک اور قوم ترقی کر سکے۔ کیونکہ دو سالوں سے عمران نیازی نے ملک کو تباہ و برباد کر دیا اگر 2018کے الیکشن میں دھاندلی اور خیانت نہ ہو تی تو عوامی فیصلے کے مطابق مخلص قیادت اقتدار میں آنے سے غریب عوام آج یہ دن نہ دیکھتے ۔ 2018الیکشن میں

دھاندلی اور الیکشن چوری کی وجہ سے ملک میں بے روزگاری ، مہنگائی اور عوام غربت کا شکار ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے دور حکومت کے شروع کردہ 29ارب ڈالر کے سی پیک منصوبے کو پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آکر عملاً رول بیک کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ ن اور میاں نواز شریف کی

پانچ سالہ دور حکومت میں اس منصوبے کو نہ صرف عملی جامہ پہنایا گیا بلکہ گوادر کی بندر گاہ بننے کے علاوہ ملک میں اربوں روپے کی لاگت سے توانائی کے منصوبے شروع کئے گئے تھے۔ جب کہ سعودی عرب اور ساری دنیا پاکستان میں اربوں روپے کے سرمایہ داری کر نا چاہتی تھی یہی ہماری عملی تبدیلی تھی۔ انہوںنے کہاکہ چترال اور شمالی علاقہ جات کو سی پیک میں شامل کرنے کے علاوہ لواری ٹنل کو

عملی جامہ میاں نواز شریف حکومت نے پہنایا ، پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آکر چترال سمیت دیگر علاقوں کے سی پیک فنڈختم کر دیئے ۔صوابی میں بنجر اراضی کو سیراب کرنے کے لئے ہماری حکومت نے منظوری دی تھی ، یونیورسٹی آف صوابی کا منصوبہ ہم نے شروع کر کے 2018تک مکمل کرنا تھا تاکہ صوابی ترقی کر سکے تاہم پی ٹی آئی حکومت اس کو مکمل نہ کر سکی ۔

پاکستان میں ترقی اور معیشت رکی ہوئی ہے غربت بڑھ رہی ہے مہنگائی بے قابو ہے عمران اقتدار سے پہلے کہہ رہے تھے کہ جب ملک میں مہنگائی ہو تو عوام سمجھے کہ اس ملک کا وزیر اعظم چور ہے اب خود عمران وزیر اعظم بن چکا ہے ان کی دور حکومت میں مہنگائی میں سینکڑوں فیصد اضافہ ہوا ہے لہٰذا اس حوالے سے وزیر اعظم عمران سے دنیا میں کوئی اور بڑا چور اور کرپٹ نہیں ہو گا،

ہمارے دور میں غریب عوام کو دو وقت روٹی مل رہی تھی ،عمران حکومت نے غریبوں کے بچوں کے ہاتھوں سے روٹی بھی چھین لی۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بہادر مسلح افواج کو وافر مقدار میں دفاعی بجٹ مختص کیاجس کی وجہ سے خیبر پختونخوا سمیت پورے ملک میں دہشت گردی پر قابو پالیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ یہ دھرتی مسلم لیگ ن کے شیروں کی ہے

کل بھی تھی اور آج بھی ہے آج ملک کے بزرگ اور نوجوان کہتے ہیں کہ پاکستان کی تقدیر نہ بدل سکی اور ہمارا مستقبل کیا ہو گا۔2013میں جب مسلم لیگ ن کو اقتدار ملی اس وقت ملک میں بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو تی تھی کارخانے بند تھے مزدور اور لوگ رات کو گرمی کی وجہ سے سو نہیں سکتے مسجدوں میں وضو کیلئے پانی میسر نہیں تھا جب ہماری حکومت اقتدار میں آئی تو لوڈ شیڈنگ کو ختم کر دیا۔

اسی طرح ہر روز خیبر پختونخوا سمیت ملک میں خود کش حملے ہو رہے تھے ہمارے جوانوں، بچوں ، بوڑھوں کی لاشیں اُٹھا کر ہم تھک گئے تھے لیکن ہماری حکومت نے دہشت گردی پر قابو پالیا۔ آرمی پبلک سکول پر حملے کے بعد میاں نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں اور فوج کو اکٹھا کر کے دہشت گردی پر قابو پانے کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا ۔پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے

صدر انجینئر امیر مقام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم عمرانی حکومت کی جانب سے دبنے والے نہیں بلکہ ہم مزید ابھرینگے ،انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس جھوٹ اور یوٹرن کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں لہٰذا ان کو اس کا گولڈ میڈل ملنا چاہئے۔انکا ایجنڈا صرف عوام کے حق کے لئے اُٹھی آواز دبانا ہے۔ ان کی حکومت تاریخ کی سیاہ ترین حکومت ہے جس میں سرکاری ملازمین سمیت ہر طبقہ سراپہ احتجاج ہے۔

ان کے دور حکومت میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ غذاب گذشتہ سات سالوں سے خیبر پختونخوا کے غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ صوابی سمیت پورے ملک کی عوام کی محبت میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں۔عمرانی حکومت دوسروں کو چور ثابت کر رہے ہیں جب کہ خود ملک کو بد ترین طریقے سے لوٹ رہے ہیں یہ مسلم لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ ملک و قوم کے ساتھ زیادتی ہے میاں نواز شریف کے

دور حکومت میں اس وقت کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو کنٹرول کر کے 98روپے تک لایا تھا اسی طرح ملک ترقی، خوشحالی اور امن کی طرف چل پڑا تھا جب کہ آج مہنگائی کی وجہ سے غریب لوگ خو د کشیوں پر مجبور ہے وزیر اعظم عمران نیاز ی ملک اور قوم کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکا ہے نواز شریف نے ملک کو ایٹمی قوت بنانے کے علاوہ موٹر ویزبنائیں ملک سے دہشت گردی اور

لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔عمرانی حکومت نے صرف غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان مسلط کیا آج اگر پی ڈی ایم بنی ہے تو ملک و قوم کے مفاد اور مہنگائی کے لئے بنی ہے۔ کراچی میں مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے ساتھ جوکچھ پی ٹی آئی حکومت نے کیا ہم اس کی مذمت کر تے ہیں پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کوئی نیا منصوبہ نہیں اس لئے ن لیگ کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے صوابی گرائونڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخووا میں مسلم لیگ ن ایک قوت بن چکی ہے۔ ملک سے کاغذی اور کٹھ پتلی حکومت کو اُٹھا کر باہر پھینک دے گی۔میاں نواز شریف نے گجرانوالہ کے جلسے میں جو بات کی تھی وہ ٹھیک تھی ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…