جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

فیصل واوڈا نے اثاثے اور دوسری شادی چھپائی،نااہلی کیلئے انتہائی قدم اٹھالیا گیا  

datetime 23  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کو نااہل قرار دینے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست جمع کرا دی گئی۔سینئر قانون دان کامران مرتضیٰ کی وساطت سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر نے

اپنے اثاثے اور شہریت چھپائی۔اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے لندن میں 9 قیمتی جائیدادیں چھپائیں، فیصل واوڈا نے اپنے اثاثوں اور کاغذات نامزدگی میں یہ اثاثے ظاہر نہیں کیے۔درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر نے اپنی دوسری شادی بھی ظاہر نہیں کی، آئین کے آرٹیکل 63 کی شق نمبر 2 کے تحت فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا جائے۔سینئر قانون دان کی وساطت سے جمع کرائی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا بیان حلفی دینے پر فیصل واوڈا صادق اور امین نہیں رہے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق کیس الیکشن کمیشن میں بھی زیر سماعت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…