بدلتا موسم اور ممکنہ سموگ کے مضر اثرات ،شہریوں کو احتیاطی تدابیر جاری پھیلتی سموگ انسانی صحت کیلئے نقصان دہ قرار، ماہرین کا انتباہ جاری

23  اکتوبر‬‮  2020

فیصل آباد (آن لائن) بدلتے ہوئے موسم میں ممکنہ سموگ کی صورتحال سے نپٹنے اوراس کے مضر اثرات سے بچنے کے لئے شہری احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کریں تاکہ صحت کا تحفظ کیا جا سکے۔یہ بات میڈیکل سوشل آفیسر ایف آئی سی آسیہ فقیر حسین نے ہارٹ سیور فائونڈیشن اینڈ میڈیکل سوشل سروسز یونٹ کے زیر اہتمام فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مختلف وارڈزمیں

مریضوں کے لواحقین اور شہریوں میں احتیاطی تدابیر پر مشتمل پمفلٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق، مینجر عاصمہ مزمل نے بھی پمفلٹس تقسیم کئے۔میڈیکل سوشل آفیسر نے کہا کہ سردی کے موسم میں دھند اور دھواں کی آمیزش سے ماحول میں سموگ کی صورتحال انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہو سکتی ہے جس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی بہترین اقدام ہے۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنے خاندانوں کے افراد کے علاوہ محلے داروں اور اردگرد کے افراد کو سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کے طریقوں سے آگاہ کریں۔انہوں نے موسمی تغیرات کے نقصانات پر قابو پانے کے لئے حکومت کے صحیح سمت اقدامات اور پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری اور درختوں کی حفاظت سے موسمی تبدیلیوں کے منفی اثرات پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن نے کہا کہ موسمیاتی خرابیوں کا بروقت ادراک ضروری ہے تاکہ مستقبل میں ان چیلنجز کا مقابلہ پوری تیاری کے ساتھ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کی صورتحال میں صحت کے بچاؤ کے لئے ہر گھر میں احتیاطی اقدامات ضرور کئے جائیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…