مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا خصوصی پیغام

22  اکتوبر‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مسلح افواج وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ

نے گوجرانوالا چھائونی اور مرالہ کا دورہ کیا اور اس موقع پر تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔بیان کے مطابق آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور پر بریفنگ بھی دی گئی۔آرمی چیف نے گوجرانوالا اور مرالہ ہیڈ ورکس پر تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی جوانوں سے خطاب میں تربیتی معیار اور جنگی تیاریوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ کہا بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے لیے اعلی تربیتی معیار ضروری ہے، مسلح افواج مادر وطن کے دفاع کیلئے ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتریں گی۔علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ گوجرانوالا کا بھی دورہ کیا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…