ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ پاکستان کے بڑے اور اہم محکمے نے اپنے ملازمین پر بجلیاں گرادیں

datetime 21  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی) سوئی سدرن گیس کمپنی(ایس ایس جی سی)بھی مالی بحران کا شکار ہوگئی، گریڈ ایک سے 7 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ مالی بحران کے باعث سوئی سدرن گیس کمپنی میں گریڈ ایک سے 7 تک کے

ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے براہ راست 2 ہزار ملازمین متاثر ہوں گے۔ذرائع نے بتایاکہ ملازمین کی ترقیاں بھی 3 سال کے لیے روک دی گئی ہیں، ہر سال میرٹ اور کارکردگی بونس بھی 3 سال کے لیے روک دیئے گئے۔ذرائع نے بتایاکہ7 اکتوبر تک کے الیکٹرک پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے واجبات ایک کھرب سے بھی تجاوز کر گئے ۔ذرایع کے مطابق الیکٹرک کے واجبات کی عدم ادائیگی سے ایس ایس جی سی اور پی ایس او مالی بحران کا شکار ہیں، کے الیکٹرک نے واجبات کی مد میں ایک کھرب 14 ارب ،50 کروڑ ادا کرنے ہیں، کے الیکٹرک کے واجبات 2012 سے شروع ہوئے، جو 100ارب سے تجاوز کرگئے ہیں۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…