جمعہ‬‮ ، 20 مارچ‬‮ 2026 

سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشل لاء، مولانا فضل الرحمن نے بات ہی ختم کر دی

datetime 20  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی (این این آئی) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشل لاکا کوئی امکان نہیں ھے ۔پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نجی دورے پر سانگھڑ کے نواحی علاقے شاہ پور چاکر پہنچے مولانا فضل الرحمن نے

جے یو آئی کے تعلقہ شہدادپور کے جنرل سیکریٹری ابوبکر عباسی کے رسم نکاح میں شرکت کی ۔ مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے رہنما مولانا عبد الجبار کے صاحبزادے ابوبکر عباسی جوکہ جے یو آئی کے تعلقہ شہدادپور کے جنرل سیکرٹری ہیں ان کا نکاح مدرسہ تاج المساجد میں پڑھایا ۔نکاح کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشلا کا کوئی امکان نہیں ھے ،گزشتہ دوسال سے ملک کوئی اور چلا رہا ہے ،تمام اضلاع میں تعینات ڈی سی اور ایس ایس پی کی کوی حیثیت نہیں ھے ، اس وقت سندھ کے پولیس افسران جس طرح چھٹی پر جارھے ہیں میری نظر میں یہ احتجاج ھے اور اگر یہی صورتحال جاری رھی تو پورے ملک کی سول بیورو کریسی بھی اس نتیجے پر پہنچ سکتی ھے سندھ میں گورنر راج اور ملک میں مارشلا کا کوئی امکان نہیں ھے ،مولانا فضل الرحمن کی آمد کے سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے اور تمام داخلی اور خارجی راستوں سے گزرنے والی تمام گاڑیوں کی اسنیپ چیکنگ بھی کی گئی اس موقع پر جے یو آئی کے عہدیداران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…