جمعرات‬‮ ، 09 اپریل‬‮ 2026 

کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف مقدمے کا مدعی مفرور ملزم نکلا، پولیس نے تصدیق کر دی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر)صفدر سمیت200افراد کے خلاف مزار قائد کے تقدس کی پامالی کا مقدمہ درج کروانے والا وقاص احمد عدالت کو مطلوب نکلا، پولیس نے وقاص احمد پر انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف مقدمے کا مدعی وقاص احمد مفرور ملزم ہے،

وقاص احمد خان کیخلاف تھانا سپر ہائی وے میں مقدمہ درج ہے۔پولیس کے مطابق وقاص احمد خان کیخلاف انسداد دہشت گردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج ہے، وقاص احمد و دیگر کیخلاف 25 اگست 2019 کو مقدمہ درج ہوا تھا۔وقاص احمد پر مقدمے میں ہنگامہ آرائی اور کار سرکار میں مداخلت کی بھی دفعات ہیں، پولیس نے احسن آباد میں زمینوں پر ناجائز قبضوں کیخلاف کارروائی کی تھی۔پولیس کے مطابق کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کرنے گئے تھے، ملزمان نے مزاحمت کی، جبکہ ملزم کیخلاف انسداد دہشت گردی کی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔پولیس کے مطابق وقاص احمد مقدمے میں عدالت سے مفرور ہے، جبکہ مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ذرائع کے مطابق وقاص تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا بھانجا اور اس کو کوارڈی نیٹر بھی ہے۔پولیس ریکارڈ کے مطابق وقاص کے خلاف مقدمہ نمبر 513 سائٹ سپرہائی وے تھانے میں پہلے درج ہے۔ مقدمہ میں ملزم پر پولیس موبائل کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر پتھرا ؤکے الزامات ہیں۔وقاص کے ساتھ اس مقدمہ میں دیگر 58 افراد بھی شامل ہیں۔ پولیس پر حملے اور موبائل کو نقصان پہنچانے کا واقعہ 25 اگست 2019 کو گلشن معمار کے علاقہ احسن آباد میں پیش آیا تھا۔علاوہ ازیں میاں نواز شریف کے ترجمان محمد زبیرنے ایک آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ آئی جی پولیس کو اغوا کرکے سیکٹر کمانڈر کے آفس لے جایا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی پہلے سے موجود تھے۔ وہاں ان سے زبردستی دستخط کروائے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…