اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بڑ ااعلان کردیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد، کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کردیا، کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری قابل مذمت ہے،وزیراعلیٰ سندھ کوگرفتاری سے بے خبررکھاگیا،وفاقی حکومت خودکوقانون کی پابندنہیں سمجھتی، سیاستدان آئین وقانون کے تحت مظاہرے کررہے ہیں،ملک میں آمرانہ ذہنیت خودکوقانون سے بالاترسمجھتی ہے،لگتاہے حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہیں،سندھ حکومت معاملے پراپناموقف دے چکی ہے،ن لیگ اورپیپلزپارٹی میں اختلاف پیداکرنے کی کوشش کی گئی،انہوں نے مزید کہا کہ مریم صفدر پی ڈی ایم کی لیڈر نہیں ہماری بیٹی اور بہن بھی ہے اور کیپٹن صفدر کو گرفتار کر کے ہماری حرمت پر حملہ کیا گیا لیکن ہم اپنی حرمت کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔دریں اثناوزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پی ایم ایل این کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس معاملے پر اعلیٰ سطح کی انکوائری کرائی جائے گی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا (ن) لیگ کے رہنماؤں کی مزار

قائد پر حاضری کے دوران جو واقع پیش آیا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کیس داخل کرنے کے لیے الگ الگ پولیس کو درخواستیں دیں تاہم پولیس نے درخواستوں کو غیرقانونی قرار دیکر خارج کردیا۔ اس کے بعد قائد اعظم بورڈ نے پولیس کو درخواست دی

جس پر پولیس نے قائداعظم بورڈ کو مجسٹریٹ کے سامنے درخواست دینے کا مشورہ دیا۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ اس دوران ایک شخص نے پولیس کو درخواست دی کہ کیپٹن (ر) صفدر نے اس کو جان سے مارنے کی دھمکی دی جس پر پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے

تفتیش شروع کردی تاہم تفتیش سے پہلے چار دیواری کا تقدس پامال کرکے کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار کرنا قابل مذمت ہے۔وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے پی ایم ایل این کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کا سخت نوٹس لیا ہے اور اس معاملے پر اعلیٰ سطح

انکوائری کرائی جائے گی، یہ سارا کھیل وفاقی حکومت کی ایما پر ہوا ہے، اس تمام کارروائی سے پہلے حکومت سندھ کو کسی بھی سطح پر آگاہ نہیں کیا گیا۔دوسری جانب مزار قائد بے حرمتی کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری پر ترجمان سندھ پولیس نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر آفیشل ٹوئٹ میں کہا کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری قانون کے مطابق ہوئی ہے تاہم کچھ ہی دیر بعد ٹوئٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…