اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت نے مسلم لیگ (ن )کے رہنما محمد زبیر کو بتایا ہے کہ آج صبح 4 بجے رینجرز نے آئی جی سندھ کو اغوا کیا،انہیں سیکٹر کمانڈر آفس لایا گیا جہاں ایڈیشنل آئی جی پہلے سے ہی موجود تھے۔یہاں پر آئی جی سندھ کو کیپٹن (ر) صفدر
کی گرفتاری کے احکامات جاری کرنے کے لیے مجبور کیا گیا۔دریں اثناٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے کمرے کا دروازہ توڑ کر کیپٹن (ر)صفدر کو حراست میں لیا ، جس کے بعد پولیس انہیں گاڑی میں بٹھا کر تھانے لے گئی۔ مقدمے میں کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنان نامزد ہیں۔