گوجرانوالہ جلسہ نے عمران نیازی کے فیوز بُری طرح سے اڑ ادیے ، یہ تین خصوصیات وزیراعظم کو چھو کر بھی نہیں گزریں،احسن اقبال کا حیرت انگیز دعویٰ

19  اکتوبر‬‮  2020

بدوملہی (آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کے جلسہ نے عمران نیازی کے فیوزبُری طرح سے اڑ ادیئے ہیں، عمران نیازی نے جو تقریر کی ہے وہ کسی تھیٹر کے کامیڈین کی تیار کردہ لگتی ہے کسی ملک کے وزیراعظم کی نہیں ۔ پاکستان ایک ایٹمی طاقت کا حامل ملک ہے اس کے وزیراعظم

میں تدبر ،فراصت اور متانت کی ضرورت ہے اگر کہیںسے مل جائے تو لے لینا چاہیے ۔مجھے تو لگتا ہے کہ عمران نیازی کے قریب سے یہ تینوں خصوصیات چھو کر بھی نہیں گزریںورنہ کچھ اثر ضرور ہوتا ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے مزید کہا کہ جس طرح عمران نیازی نقلیں اتار تا ہے مسخروں والی آوازیں نکالتا ہے یہ کسی جمہوری ریاستکے وزیراعظم کا منصب نہیںبلکہ یہ توکامیڈی تھیٹر کے کامیڈین کا منصبہی ہو سکتا ہے ۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے تمام سیاسی اسیر وںو کارکنوں کو مبارک باد دیتا ہوں ۔ جن لیگی کارکنوں کو عمران نیازی نے گوجرانوالہ جلسہ سے قبل گرفتار کیا تھا ۔ مسلم لیگ ن کو اپنے شیروں پر فخر ہے یہ گرفتاریوں اور رکاوٹوں کو عبور کر کے گوجرانوالہ پہنچے ۔ پی ڈی ایم کے پہلے جلسہ نے یہ پیغام دیا ہے کہ عمران نیازی کی کمپنی جانے والی ہے اب پاکستان میں اصلی تبدیلی آئے گی جو کہ جمہوری تبدیلی ہو گی ۔ پاکستان کے غیور عوام کی منشاء کے مطابق تبدیلی آئے گی ترقی اور خوشحالی کیلئے تبدیلی آئے گی ۔ گوجرانوالہ سے روانہ ہونے والے کارواں کی منزل اسلام آباد ہو گی۔اور بہت جلد مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ برسر اقتدار آکر ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی ۔ مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر احسن اقبال جلسہ سے قبل گرفتارہونے والے کارکنوں کے گھروں میں گئے اور ان  کی فیملی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ان کی ثابت قدمی کو سراہا ۔ اسی دوران پروفیسراحسن اقبال نے مسلم لیگ ن کے سیاسی اسیر حافظ اجمل اور دیگر اسیران سے ملاقات کرتے ہوئے ان کو پھولوں کے گلدستہ پیش کیے۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…