پی ڈی ایم کا بڑا فیصلہ، کراچی جلسے میں کیا دکھانے جارہی ہے؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

18  اکتوبر‬‮  2020

اسلام آباد،پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک، آن لائن)اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے زیر اہتمام آج کراچی میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کیا جائیگا، اسی تناظر میں جے یو آئی(ف )کے رہنما اکرم خان درانی کے نام سے موجود سوشل میڈیا اکائونٹ پر بتایا گیا ہے کہ ”پی ڈی ایم کا

بہترین فیصلہ، آج کراچی جلسے میں عمران خان کے پاک فوج کے خلاف دیے گئے تمام سابقہ بیانات اور الزامات بڑی سکرین پر دکھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے”۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کو دیکھ کر لوگ توبہ توبہ کررہے ہیں ، نیا عمران نیازی کوئی نیا چاند نہ چڑھا دے ،سلیکٹڈ پی ڈی ایم جلسے کی کرسیاں اور بندے نہ گنیں بلکہ اپنے دن گنیں اور اپنا بوریا بستر باندھیں ،دکاندار، مزدور ،تاجر، کسان، خواتین، طالب علم، ڈاکٹر ہر طبقہ ‘گونیازی گو’ کا نعرہ لگارہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی ڈی چوک پر موجود لیڈی ہیلتھ ورکرز کو چہرہ نہیں دکھا سکتا، اپوزیشن کو کون سا نیا چہرہ دکھائے گا،بزدل نیازی قومی اسمبلی سے اپوزیشن کے چند ارکان سے ڈر کر بھاگ گیا، پوری قوم کا مقابلہ کیا کرے گا؟ اتنی مہنگائی کے بعد عمران نیازی قوم کو چہرہ دکھانے کے ویسے ہی قابل نہیں رہا۔

بی آرٹی کے نام پر کرپشن اور نااہلی کی جو اندھیر نگری کی ہے،عمران نیازی کو منہ چھپا کر گھر چلے جانا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی گزشتہ روز کی تقریر پنجابی فلموں کے ولن کی تقریر تھی ،نوازشریف اور مریم نوازشریف کی تقریروں نے عمران نیازی کا

وہی حال کیا جو ہیرو بدمعاش ولن کا کرتا ہے ،عمران نیازی یوٹرن، عہد شکنی، بے وفائی ، جھوٹ اور کرپشن کا چہرہ ہے ،عمران نیازی نے اپنے وفادار، نظریاتی اور مخلص ساتھیوں کو بھلا دیا، اپنے نظریے کو دفن کردیا، اب کون سا نیا چہرہ دکھائے گا؟عمران نیازی کے نئے پاکستان

کو دیکھ کر لوگ توبہ توبہ کررہے ہیں ، نیا عمران نیازی کوئی نیا چاند نہ چڑھا دے ،پہلے کہا تھا کہ تبدیلی لارہا ہوں تو شادی پر شادی کرلی تھی، اب نجانے قوم کو کیا دیکھنے کو ملنے والا ہے ، سلیکٹڈ انکل آپ کا واسطہ غیرسیاسی بچوں سے نہیں پڑا ،مریم نواز شریف اور بلاول بھٹو کی

تقریروں سے ”سلیکٹڈ انکل” کا ذہنی توازن مکمل خراب ہوگیا ہے،پی ڈی ایم جلسے کی کرسیاں اور بندے نہ گنیں، سلیکٹڈ اپنے دن گنیں اور اپنا بوریا بستر باندھیں ،عمران نیازی عوام سے نہ لڑیں، وہ عوام میں اپنا مقدمہ ہار چکے ہیں،دکاندار، مزدور،تاجر، کسان، خواتین، طالب علم، ڈاکٹر ہر طبقہ ‘گونیازی گو’ کا نعرہ لگارہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…